شرکت کے عقد کے شرائط

| |عدد القراءات : 14
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

مسئلہ90:شرکت کے عقد کے شرائط:

بلوغ،عقل،اختیار،ممنوع التصرف نہ  ہوناہیں،پس ،درج ذیل  افراد کی شرکت صحیح نہیں ہے:

  بچے،مجنون ،مجبور اور سفیہ  جو اپنے اموال کوبے موقع  خرچ کرتاہو اور مفلس (کنگال) جس کواس کے اموال میں تصرف کرنے روک دیاگیاہو ۔

مسئلہ91: اگرشرکت  میں شرط لگائی جائےکہ دوشریکوں میں سے   جوشخص کام کرئےگایاجوشخص اپنے شریک سے زیادہ کام کرئےگا،اسے منفعت میں زیادہ حصہ ملے گا،تو کوئی حرج نہیں ہے ،اس شرط کی وفا واجب ہے۔

 لیکن اگر یہ شرط لگائی جائےکہ جوشخص کام نہیں کرئےگایازیادہ کام نہیں کرئے گا ،اسے منفعت کازیادہ حصہ ملے گاتواظہر یہ ہےکہ ان لوگوں کی شرکت باطل نہیں  ہے،لیکن یہ شرط جاری نہیں ہوگی ،اور ان کے درمیان  منافع ان کے مال کی نسبت تقسیم کیاجائے گا۔

یہی حال ہے اگر دونوں شریک شرط لگائیں کہ سارامنافع دونوں میں سے ایک کےلیےہے یا سارانقصان یااکثر نقصان دونوں میں سے ایک کی گردن پرہوگا۔

مسئلہ92:جب دوشریک کسی ایک کےلیے منفعت میں زیادہ کی شرط نہ لگائیں ،اگر دونوں کے مال برابرہوں تو ان کا نفع ونقصان بھی برابرہوگااور اگر دونوں کے مال برابر نہ ہوں تو منفعت ونقصان دونوں مال کی نسبت سے ہوں گے،پس اگرایک کامال دوسرے کےمال سے دگنا ہوتودگنے مال والے کو نفع ونقصان بھی دگنا ہو گا ، خواہ وہ عمل اورکام کرنے میں مساوی ہوں یامختلف ہوں،یاان میں سے کوئی کام نہ کرتاہو،کام کرنےوالےکےکام کاحساب خاص ہوگا،جب وہ مفت کام کرنے کی نیت نہ رکھتاہو۔

مسئلہ93:جب دوشریک شرکت کے عقد میں شرط کریں کہ دونوں میں سے ہرایک خود کام کرئےگایاان میں سےایک کام کرئےگایا ایک اجرت طے کرکے کسی دوسرے شخص سے کام کروائےگا،تو شرط کے مطابق عمل کرناواجب ہے۔

مسئلہ94:اگرمعین نہ ہوکہ ان دونوں میں سے کون کام کرئےگاتو دونوں میں سےہرایک کےلیےدوسرے کی اجازت کے بغیر اصل مال میں تصرف کرناجائز نہیں ہے۔

مسئلہ95:جس کے ذمہ کام کا کرنا ہے ،اس پرواجب ہےکہ وہ آپس میں کیےگئے معاہدہ کے مطابق کام کرئے،جیسے دونوں طے کریں کہ ادھار خرید کرکے نقد بیچا جائےیا خاص جگہ سے خرید کرکے بیچا جائے تو اس کے مطابق عمل کرناواجب ہے،اور اگر ان میں سے کسی شے کو معین نہ کیاگیاہو تو جو متعارف طریقہ کار ہے اس کے مطابق عمل کرناضروری ہے جس سے شرکت میں ضرر واقع نہ ہو۔

مسئلہ96:اگرکام کرنےوالا دونوں کی شرط کی خلاف ورزی کرئےیا عدم شرط کی صورت میں متعارف طریقہ کار کی خلاف ورزی کرئےتو دوسرے شریک کے حصہ کی نسبت معاملہ(بیع) فضولی ہوگا،اوراگروہ اجازت نہ دے تواسے اس کامال واپس دےدیاجائےیامال کے تلف ہوجانے کی صورت میں اسے اس  کے مال کاعوض واپس کردیاجائے۔