اساسى | | رسالہ عمليہ | باب طہارت | بیت الخلاء کے احکام
بیت الخلاء کے احکام

شارك استفتاء

بیت الخلاء کے احکام

پیشاب و پاخانہ کے واجبات

پیشاب و پاخانہ کی حالت میں درج ذیل امور کا خیال رکھناواجب ہے:

اول۔شرمگاہ کاچھپانا واجب ہے،اس سے اس باب میں مراد (آگے ،پیچھے  کی شرمگاہ اور  ان کے درمیان کا حصہ اور خصیتین)ہے،اسے ہر اُس  دیکھنےوالےشخص سے  چھپائیں جو اچھے برے کی تمیز رکھتاہو ،سوائے اس کے جس کے ساتھ جنسی فائدہ اٹھاناحلال ہے جیسے میاں،بیوی یہ ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھ سکتے ہیں۔

دوم۔قبلہ رخ اور قبلہ پشت ہوکر بیٹھنا اور پیشاب و پاخانہ کرنا حرام ہے،اگرچہ شرمگاہ دوسری طرف پھیری ہوئی ہو،اسی طرح رخ اور پشت تو قبلہ کی سمت نہ ہو لیکن شرمگاہ قبلہ کی سمت ہوتو بھی حرام ہے،یہ حالت استبراء اور استنجاء کے وقت جائزہےاگر رخ اور پشت میں سے کسی ایک کی طرف ہونے کی مجبوری ہو تو مکلف کو اختیار ہے  رخ یاپشت میں سے جسے چاہے قبلہ کی سمت قرار دے سکتاہے،بہتر یہ ہے کہ  اس  مجبوری کی حالت میں قبلہ کی سمت رخ نہ کرئے۔

مسئلہ19:کسی دوسرے کی ملکیت میں اُس کی اجازت کے بغیر پیشاب و پاخانہ کرنا جائز نہیں ہے ،لیکن اگر معلوم ہوکہ اس جگہ کامالک راضی ہے ،ناراض نہیں ہوگاتو ایسی جگہ پر پیشاب و پاخانہ کرناجائز ہے۔

پیشاب و پاخانہ کے مقام کا پاک کرنا

پیشاب والے مقام کو قلیل پانی  سے جو جاری نہ ہو، دو مرتبہ دھونا واجب ہے، بہتر یہ ہےکہ اتنا دھوئے جس سے عین نجاست دور ہوجائے،البتہ جاری اور کثیر پانی سے ایک مرتبہ دھوناہی کافی ہے،اسی طرح ضروری ہے کہ  اس پر پانی کواوپر سے ڈالاجائے ،جس سے عرف کہے کہ اسے دھودیاہے۔

پاخانہ والے مقام کا پاک کرنا،اگر پاخانہ نکلنے والے مقام سے پاخانہ باہر دائیں ،بائیں تجاوز کرجائے تو اسے پانی ہی سے دھونا واجب ہے،جیسے دوسری نجس چیزوں کو پانی ہی سے دھوکر پاک کیاجاتاہے ۔

اور اگر پاخانہ نکلنے والے مقام سے پاخانہ باہر دائیں ،بائیں تجاوز نہیں  کرئے تو مکلف کواختیار ہے اسے پانی سے دھوئے یہاں تک کہ  وہ جگہ صاف ہوجائےیااسے پتھر اور ڈھیلے سے صاف کرئے یاایسی شے سے صاف کرئے جس سے نجاست ختم ہوجائے جیسے ٹیشو پیپر ۔

البتہ پانی سے دھونا افضل ہے اور جمع اکمل ہے (یعنی پتھراور پانی دونوں سے صاف کرئے)البتہ پہلے نجاست صاف کرنے والی شے سے صاف کرلے۔

 

المجموع: 1 | عرض: 1 - 1

دفتر مرجع عالیقدر

شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) -اپنا استفتاء ارسال کیجیئے

نجف اشرف