بیع نقدین(سونے چاندی کو سونے چاندی کے عوض بیچنا)

| |عدد القراءات : 16
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

بیع نقدین(سونے چاندی کو سونے چاندی کے عوض بیچنا)

مسئلہ 61: اگرسونے کوسونے سے یاچاندی کو چاندی سے بیچا جائےتوخواہ وہ سکہ دار ہوں یا بےسکہ ،اگر ان میں سے ایک کاوزن دوسرے سے زیادہ ہوتوایسامعاملہ جائز نہیں ہے۔

مسئلہ62:اگر سونے کو چاندی سے ،چاندی کو سونے سے بیچا جائےتومعاملہ صحیح ہےاور ضروری نہیں ہےکہ دونوں کاوزن برابر ہو۔

مسئلہ63:اگرسونے یاچاندی کو سونے یاچاندی کے عوض بیچاجائےتو بیچنے والے اور خریدار پرواجب ہے  کہ ایک دوسرے سے جداہونے سے پہلے جنس اور اس کاعوض ایک دوسرے کے حوالے کردیں،اوراگرجس چیز کے بارے میں معاملہ طے ہواہو اس کی مقدار کچھ بھی متعلقہ شخص کے حوالے نہ کی جائےتوبیع باطل ہوگی۔

مسئلہ 64:اگر  سونے ،چاندی کے بیچنے والے یاخریدار میں سے کوئی ایک طے شدہ مال پوراپورا دوسرے کے سپرد کردے لیکن دوسراکچھ مقدار دوسرے کے سپرد کرے اور پھر وہ ایک دوسرے سے جداہوجائیں تواگرچہ اتنی مقدار کے متعلق معاملہ صحیح ہے اور باقی کی نسبت معاملہ باطل ہے لیکن جس کو پورامال نہ ملاہو وہ معاملہ فسخ کرسکتاہے۔

مسئلہ 65:اگرکان کی چاندی کی مٹی کو خالص چاندی سے اور کان کی سونے کی مٹی کو خالص سونے سے بیچاجائےتودرست نہیں ہے کیونکہ اس سے سود میں پڑنے کاخوف ہوتاہے ، لیکن چاندی کی مٹی کوسونے سے اور سونے کی مٹی کوچاندی سے بیچناصحیح ہے۔

مسئلہ66:اگر سونے چاندی کی بنی ہوئی چیزوں کو ان کی جنس کے عوض ،اس کے بنانے کی اجرت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اضافے کے ساتھ بیچا جائے،تو جائز نہیں ہے کیونکہ یہ سود بن جائے گا ،البتہ سود سے بچنے کےلیے اسے کسی دوسری جنس کے بدلے میں خرید کیا جاسکتاہےیا دومعاملے کیے جائیں ،یوں کہ فروخت کرنے والااسے اس ریٹ پر دے جو اس کےپاس ہے اور خرید کرئے اس ریٹ پر جودوسرے کے پاس  ہے۔

مسئلہ67:اگر کسی کا دوسرے کے ذمہ ایک خاص کام کا قرض ہو ،وہ دوسرے کام  کی اجرت سے اس قرض کوواپس لے سکتاہے بشرطیکہ دوسراشخص لینے والے دن اس  کام اور جدید مقدار پرراضی ہو ۔