شرائط بیع سلف

| |عدد القراءات : 15
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

شرائط بیع سلف

مسئلہ 54:بیع سلف میں سات امور معتبر ہیں:

1۔ان خصوصیات کوجن کی وجہ سے کسی جنس کی قیمت میں فرق پڑتاہومعین کر دیاجائے،لیکن زیادہ باریک بینی بھی ضروری نہیں،بلکہ اس قدر کافی ہے کہ لوگ کہیں کہ اس کی خصوصیات معلوم ہوگئیں ہیں،پس ایسی شے کی بیع سلف درست نہیں جو سوائے دیکھنے کے معلوم نہ ہوتی ہو۔

2۔اس سے بیشترکہ خریدار اور فروخت کرنےوالاایک دوسرے سے جدا ہو جائیں ، خریدار پوری قیمت فروخت کرنے والے کودےدےیااگر فروخت کرنے والاخریدار کااتنی ہی رقم کا مقروض ہواور خریدارکو اس سے جوکچھ لیناہواسے جنس کی قیمت میں حساب کرلے اورفروخت کرنےوالااس بات کوقبول کرئے۔

اور اگر خریدار اس جنس کی قیمت کی کچھ مقدارفروخت کرنےوالے کو دے دے ، تو اگرچہ اس مقدارکی نسبت سے معاملہ درست ہے لیکن فروخت کرنےوالا معاملہ کو فسخ کرسکتاہے ۔

3۔مدت کوٹھیک ٹھیک معین کیاجائےاوراگرفروخت کرنےوالاکہےکہ جنس کاقبضہ فصل کٹنے پردوں گاتوچونکہ اس سے مدت کاتعین ٹھیک ٹھیک  نہیں ہوتااس لیے معاملہ صحیح نہیں  ہے۔

4۔جنس کاقبضہ دینے کےلیے ایساوقت معین کیاجائےجس وقت وہ جنس اتنی کمیاب نہ ہوکہ فروخت کرنےوالا اس کاقبضہ نہ دے۔

5۔جنس کاقبضہ دینے کی جگہ کاتعین کیاجائےلیکن اگر طرفین کی باتوں سے جگہ کاپتہ چل جائےتواس کانام لینا ضروری نہیں ہے۔

6۔اس جنس کا ناپ یا تول معین کیاجائےاور جس چیزکوعموماً دیکھ کر اس کا معاملہ کیا جاتاہے، اسے بطورسلف بیچناجائزہے ،لیکن مثال کے طور پر اخروٹ اور انڈوں کی بعض قسموں میں فرق اس قدرکم ہوناچاہیےکہ عقلاء  اسے اہمیت نہ دیں۔

7۔جس چیزکو بطورسلف بیچاجائےاگروہ ان اجناس میں سے ہوجوتول کر یاناپ کر بیچی جاتی ہیں ،تواس کاعوض اسی جنس سے نہ ہو ،جیسے گندم کو گندم کے بدلےبطور سلف بیچانہیں جاسکتاہے،کیونکہ اس سے سود لازم آتاہے۔