بیع سلف

| |عدد القراءات : 13
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

بیع سلف

مسئلہ 52: بیع سلف یعنی:خریدارقیمت دے دےاورایک مدت کےبعد جنس اپنے قبضے میں لے،اگر خریدار کہے کہ میں یہ رقم دے رہاہوں  تاکہ  چھ ماہ کےبعد فلاں جنس لےلوں اورفروخت کرنے والاکہےکہ میں نے قبول کیا یا فروخت کرنے والا رقم لےلےاورکہے کہ میں نے فلاں جنس فروخت کی تاکہ اس کا قبضہ چھ مہینے کے بعد دوں گا تو  یہ معاملہ صحیح ہے۔

مسئلہ 53:سونے یاچاندی کی بیع سلف، سونے یاچاندی کے سکوں کےذریعہ سے کرنا جائز نہیں ہے،اورسونے ،چاندی کے علاؤہ دوسری چیزوں کی بیع سلف سونے اور چاندی   یاکسی دوسری متاع (پونجی)کے ساتھ ہوسکتی ہے،اوراحوط ہےکہ بیع سلف میں مبیع کے بدل میں سونے چاندی کوقراردیاجائے۔