عقد بیع
عقد بیع
مسئلہ45:بیع کے صیغہ میں عربیت شرط نہیں ہے،بلکہ جس زبان میں چاہیں اسے انشاء اور جاری کرسکتے ہیں،بلکہ ظاہر اس بیع کی صحت ہے اگر بغیر صیغہ کے لین اور دین کرلیں،اسے بیع معاطات کہتے ہیں ،اس پر صیغہ والی بیع کے تمام آثار مترتب ہوتے ہیں۔
نقداورادھار
مسئلہ46:اگر کسی جنس کو نقد فروخت کیا جائے تو سودااورمعاملہ طے پاجانے کے بعد خریداراور فروخت کرنے والا ایک دوسرے سے جنس اور رقم کامطالبہ کرسکتے ہیں ، اور اسے اپنے قبضہ میں لےسکتے ہیں،اورہرشے کے قبضے کاطریقہ اپنے حساب سے ہوتاہے پس زمین اور مکان کے قبضہ کا یہ طریقہ ہےکہ اسے خریدار کے اختیار میں دے دیاجائےتاکہ وہ اس میں تصرف کرسکے اورفرش ولباس وغیرہ کا قبضہ اس طرح دیاجاسکتاہے کہ چیز کو اس طرح خریدار کے اختیار میں دیاجائےکہ اگر وہ اسے اس جگہ سے دوسری جگہ لے جاناچاہیے تو فروخت کرنے والا رکاوٹ نہ بنے،مہم یہ ہے کہ مالک کو اس کی ملک میں تصرف کی قدرت دینا۔
مسئلہ47:ادھار کے معاملہ میں معتبرہےکہ مدت ٹھیک ٹھیک معلوم ہو ،پس اگر کوئی شخص مال کو اس طرح فروخت کرئےکہ وہ اس کی قیمت فصل اٹھانے پر لے گاتوچونکہ اس کی مدت معین نہیں ہے ،اس کا معاملہ صحیح نہیں ہوگا۔
مسئلہ48:اگرکوئی شخص کسی جنس کو ادھار فروخت کرئے توجومدت طے ہوئی ہے اس کے گزرنے سے قبل وہ خریدار سے اس کے عو ض کامطالبہ نہیں کرسکتا،اگر خریدار مرجائے اور اس کا اپنا کوئی مال ہوتو فروخت کرنےوالا طے شدہ مدت گزرنے سے پہلے ہی جورقم لینی ہو ،اس کا مطالبہ مرنے والےکے ورثاءسے کر سکتا ہے۔
مسئلہ49:اگرکوئی شخص کوئی جنس ادھار فروخت کرئے توجومدت طے کی گئی ہو ، اُس کےگزرنے کے بعد خریدار سےاس کی قیمت کامطالبہ کرناجائز ہے،لیکن اگر خریدار قیمت ادا نہ کرسکتاہوتو فروخت کرنےوالے کو اختیار حاصل ہےکہ اسے مہلت دے یامعاملہ فسخ کردے اور اگر فروخت کردہ جنس موجود پڑی ہوئی ہو تو اسے واپس لےلے،اور اگر فروخت کردہ جنس موجودنہ ہو تو خریدار اس جنس کا بدل لےلےاور اس کابدل اس کی مثل ہو گا،اگر جنس مثلی ہو اور قیمت ہوگااگر جنس قیمتی ہو۔
مسئلہ50:کوئی مانع نہیں ہے کہ فروخت کرنے والا اپنی جنس کے دوریٹ بتائے،جن میں سے ایک نقدی بیع کاہو اور دوسراادھارکا،جونقدی ریٹ سے زیادہ ہوجیسے کہے جو جنس میں تجھے دے رہاہوں ،اس کی اس قیمت سے جس پر میں نقد فروخت کرتا ہوں ، ایک پیسہ فی روپیہ زیادہ لوں گا اور خریدار اس شرط کوقبول کرلے ۔
اورجب امر مردد ہو اور دومیں سے ایک پر فیصلہ نہ کریں تو بیع باطل ہوگی،اور بیع تب صحیح ہوجائے گی جب دونوں بعد میں تعیین کےذریعہ سے راضی ہوجائیں یا طرفین کے نزدیک دومیں سے ایک کی تعیین پر قرینہ پایاجائے جو معلوم ہو۔
مسئلہ51:جب کوئی شخص کسی شے کو ادھار فروخت کرئے اورایک مدت گزرنے کے بعد دونوں قیمت کی مقدارکے کم کرنےپرراضی ہوجائیں،اور پیسے نقد لے لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔