مکروہ معاملات
25/08/2025 11:30:00 |
1/ربيع الأول/1447|عدد القراءات : 14
مکروہ معاملات:
مسئلہ 4:مکروہ معاملات:
1۔وہ ملکیت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھاکر لیجائی نہ جاسکتی ہو جیسے گھر اور زرعی زمین،اس کا فروخت کرنا مکروہ ہے مگر یہ کہ اس کی قیمت سےکسی اورجگہ پر گھر یا زمین خریدکرناہو۔
2۔حیوانات کے ذبح کرنے کامعاملہ کرنامکروہ ہے،یعنی قصابی۔
3۔کفن فروشی کامعاملہ مکروہ ہے۔
4۔پست لوگوں کےساتھ معاملہ مکروہ ہے ۔
5۔طلوع فجراور طلوع آفتاب کے درمیان معاملہ کرنامکروہ ہے۔
6۔اپنے کام اور تجارت کو گندم ،جو وغیرہ کی خرید قراردینامکروہ ہے۔
7۔کوئی شخص کسی جنس کو خرید کررہاہوتو اس کے معاملہ میں دخل اندازی کرنامکروہ ہے۔
8۔معاملہ کرتے وقت سچاہواور قسم کھائے یہ بات مکروہ ہے اور اگر سچانہ ہواور قسم کھائے تویہ بات حرام ہے۔