احکام اعتکاف
احکام اعتکاف :
معتکف کےلیےچندامور کاترک کرناضروری ہے:
اول۔جماع ۔
دوم۔احتیاط واجب کی بناء پر استمناء(مشت زنی)۔
سوم۔لذت کے ساتھ خوشبواور ریحان کاسونگھنا۔
چہارم۔خریدوفروخت،بلکہ احتیاط مستحب کی بناء پر مطلق تجارت،جب اس کے لیے مسجد سے نکلنا لازم نہ آئے اور اگر مسجد سے خارج ہونا لازم آئےگاتو حرام ہوگی۔
پنجم۔دینی یادنیاوی امر میں تمرین اور مشق کرنا ،جس کاداعی اثبات غلبہ ہو یا اظہار فضیلت ہو۔
مسئلہ348:مذکورہ تروک اور محرمات سے اعتکاف باطل ہوجاتاہے ،دن میں واقع ہوں یارات میں کیے جائیں۔
مسئلہ349:جب واجب اعتکاف جماع کرنے سے فاسد ہوجائے،اگر چہ جماع رات میں کیاگیاہوتوکفارہ واجب ہوجائے گا،اقوی قول یہ ہے کہ اگر جماع کے علاؤہ دوسرے محرمات اعتکاف سے اعتکاف باطل ہوتوکفارہ واجب نہیں ہوگا،اگرچہ اس صورت میں احتیاط مستحب ہے کہ کفارہ دے،اوراحوط ہےکہ اس کاکفارہ مثل ظہار کے کفارہ کے ہے۔