اعتکاف
باب اعتکاف
اعتکاف :یعنی مسجد میں ٹھہرنا،احوط ہےکہ اس میں عبادت کے بجالانے کاقصد کیاجائے،نمازو دعا وغیرہ یا شرعی معین وظیفہ جسے اعتکاف کہتے ہیں،کو ادا کرنے کے لیے ہو،یہ ہراُس وقت میں صحیح ہے جس وقت میں روزہ رکھنا صحیح ہوتاہے،اس کے لیے افضل ماہ رمضان ہے اوراس میں افضل اس کاآخری عشرہ ہے۔
مسئلہ347:اعتکاف کی صحت میں عقل اور ایمان کےعلاؤہ چند امور شرط ہیں:
اول۔قربت کی نیت،جیساکہ دوسری عبادات میں ہے۔
دوم۔روزہ،روزے کے بغیر اعتکاف درست نہیں ہے،اگر مکلف اُن لوگوں میں سے ہو جوسفر وغیرہ کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتاہوتواس کااعتکاف بیٹھناصحیح نہیں ہو گا
سوم۔عدد،اعتکاف تین دن سے کم کا نہیں ہوتاہے،البتہ تین دن سے زائد کا ہو سکتا ہے۔
چہارم۔اعتکاف شہر کی جامع مسجد میں ہو۔
پنجم۔اس کے جواز میں جس کا اذن معتبر ہے اس کااذن ہو۔
ششم۔طول مدت جس مسجد میں اعتکاف شروع کیاہے اس میں مکمل کرنا۔