احکام مسافر
احکام مسافر:
مسئلہ296:چاررکعتی فرض نمازوں میں قصر واجب ہے،یعنی ان میں سے پہلی دورکعتیں اداکی جائیں گی اور آخری دو رکعتیں حذف ہوجائیں گی،سوائے چارجگہوں کے(مسجد نبوی،مسجد الحرام،مسجد کوفہ،حائر امام حسین علیہ السلام)۔
مسئلہ297:جس شخص کے ذمہ پوری نماز اداکرناواجب ہواور وہ نماز کو قصر کرئےتواس کی نماز تمام صورتوں میں باطل ہوگی،اوراس پر نماز کااعادہ یاقضاء واجب ہوگی،یہاں تک کہ تخییر کے موارد میں بھی یہی حکم ہے۔
مسئلہ298:جب کسی سے حضرمیں نماز فوت ہوجائے ،وہ پوری نماز کی قضاء کرئےگا،اگرچہ اسے سفر میں اداکرتاہے، جب کسی سے سفرمیں نماز فوت ہوجائے ،وہ قصر نماز کی قضاء کرئےگا،اگرچہ اسے حضر میں اداکرتاہے،اور اگر نماز کے اول وقت میں حاضر ہو اور آخر وقت میں مسافر ہویااس کے برعکس ہو،تو قضاء میں نمازکے فوت ہونے کی حالت کی رعایت کرئےگا اور وہ آخر وقت ہے،پس پہلی صورت میں قصرنماز ادا کرئےگااور برعکس صورت میں پوری نماز اداکرئےگا۔
مسئلہ299:مسافر کو چارجگہوں پر قصر اور تمام میں اختیار ہے :
مسجد نبوی،مسجد الحرام، مسجد کوفہ،حرم امام حسین علیہ السلام۔
مسئلہ300:تخییر مذکور میں ،روزہ نماز کے ساتھ ملحق نہیں ہوتاہے ،پس ان چار جگہوں میں روزے کاقصر کرنا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ301:مذکورہ تخییر ادا کے ساتھ مختص ہے ،اور یہ قضاء میں جاری نہیں ہوتی ہے۔