قواطع سفر
قواطع سفر
قواطع سفر یعنی جہاں سفر کاسلسلہ ٹوٹ جاتاہے،چند امور ہیں:
اول۔وطن،اس سے مراد وہ مکان ہے جسے انسان اپنےہمیشہ ٹھہرنے کے لیے غیر محدود مدت تک کے لیے قراردیتاہے،اس حیثیت سے کہ جب تک وہاں سے خروج کا کوئی مقتضی عارض نہیں ہوتاوہ وہاں سے خارج نہیں ہوتا،اس کی اس شہر میں ملک وزمین کاہونا معتبر نہیں ہےاور ناہی اس کااُس شہر میں چھ ماہ اقامت رکھنا معتبر ہے۔
مسئلہ 294:عرف کی نظر میں متعدد وطن ہوسکتے ہیں ،جیسے بصری جو علوم دین حاصل کرنے کے لیے نجف اشرف میں رہتاہےپس اب وہ نجف اشرف کو وطن بناتاہےجب کہ اُس کارابطہ اپنے پہلے وطن بصرہ کے ساتھ باقی رہتاہے،اگر عرف سے سوال کیاجائےتو کہیں گےکہ یہ شخص اہل بصرہ سے ہے اور نجف میں رہتا ہے ، اپنے اصلی وطن آتاجاتاہے ،اسی طرح بغدادی انجینئر جس کی ڈیوٹی کربلا میں ہے اور وہ یہاں اہل خانہ کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے ہے،اور اس کابغداد کےساتھ بھی رابطہ ہے،دوسرے کو عارضی وطن اور پہلے کو اصلی وطن کہتے ہیں ۔
دوم۔ایک مقام میں دس دن متواتر رہنے کاعزم ہو یااسے علم ہوکہ وہ یہاں دس دن رہےگااگرچہ یہ اس کے اختیار سے نہ ہو۔
سوم۔کسی مقام میں تیس دن تردد کی حالت میں رہےاوردس دن کی اقامت کاعزم نہ ہو،خواہ نو دن یاکم کی اقامت کاعزم ہویاتردد کی حالت میں باقی ہو،اس پرتیس دن تک قصر واجب ہے،اور تیس دن گزرنے کے بعد پوری نماز پڑھناواجب ہے یہاں تک کہ نیا سفر اختیار کرئے،اگرچہ ایک نمازکے لیے ہی ہو۔
مسئلہ295:وہ شخص جو متعدد جگہوں پر متردد ہووہ قصر کرئے،اگرچہ مدت تیس دن تک پہنچ جائے۔