امام جماعت کے شرائط
امام جماعت کے شرائط:
امام جماعت میں چند ایک شرائط ہیں:
1۔ عقل۔
2۔اسلام۔
3۔ایمان۔
4۔عدالت۔
5۔بناء براحتیاط کےبلوغ ۔
6۔ ذکوریت،جب ماموم مرد ہوں،عورت صرف عورتوں ہی کو جماعت کروا سکتی ہے۔
7۔ امام کی قرائت صحیح ہو۔
8۔امام اعرابی(بدو،خانہ بدوش)نہ ہو۔
9۔ احتیاط مستحب کی بناء پرامام پر کوئی شرعی حد لگی ہوئی نہ ہو ۔
10۔حرام زادہ نہ ہو۔
11۔اتنی فقہ جانتاہو ،جس سے اس کا انفرادی نماز پڑھنا صحیح ہو،اس سے زیادہ فقہ کاحاصل کرناواجب نہیں ہے۔
12۔بیٹھ کر کھڑے لوگوں کونماز پڑھانا جائز نہیں ہے،لیٹاہوا بیٹھے ہوئے کو نماز نہیں پڑھاسکتاہے ،کھڑاہوا بیٹھوں اور لیٹے ہوؤں کو نماز پڑھا سکتاہے۔
مسئلہ275: جو شخص اپنے وضو میں معذور ہو ،عجز یا کٹے ہوئے بعض اجزاء پر پانی ڈال نہ سکتا ہو ،اس کانماز پڑھانا جائزہے،یہی حکم ہے جو اپنی نماز پڑھنے میں معذور ہو لیکن اس کا عذر گزشتہ عذر کے علاؤہ ہو،جیسے جو شخص اونچی جگہ پر سجدہ کرتاہے یا جوقیام میں مانند رکوع کی ہیئت کے ہوتاہے(جھکی کمر والاہے)یا جو پیشانی کے علاؤہ اپنے بعض اعضائے سجدہ کو زمین پر ٹیک نہیں سکتاہے۔