میت کی قضاء نمازوں کے احکام
23/08/2025 19:58:00 |
1/ربيع الأول/1447|عدد القراءات : 2
میت کی قضاء نمازوں کے احکام
مسئلہ 262:بناء براحتیاط کےمرنےوالےکے بڑے بیٹےپرباپ کی قضاء ہونے والی یومیہ نمازوں کواوردوسری واجب عبادات کواداکرناواجب ہے۔
مسئلہ263:جب بڑا بیٹا باپ کے مرنے کے بعد مرجائے تو باپ کی قضاء اس کے دوسرے بھائیوں پر واجب نہیں ہے ،اور اس کا بڑے بیٹے کے ترکہ سے اخراج واجب نہیں ہے۔
مسئلہ264:جب کوئی شخص اس حال میں مرجائے کہ وہ نماز کے ترک میں عناد رکھتاہو تواس کی طرف سے قضاء احتیاط استحبابی پر مبنی ہوگی،صورت حال اس کے برخلاف ہوگی اگر کوئی شخص اس حال میں مرجائے کہ وہ نماز کے ترک میں عناد نہ رکھتاہو ،جیسے وہ اسے عمداً ترک کرئے پھر توبہ کرلے اور قضاء کودرک کرنے سے قبل مرجائے۔
مسئلہ265:جس شے کی قضاء بڑے بیٹے پر واجب ہے،وہ اسے خود انجام دے سکتاہےاور اپنے مال سے اجرت پر بھی انجام دلواسکتاہے۔