نماز کے بھولے ہوئے اجزاء کی قضاء

| |عدد القراءات : 17
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

نماز کے بھولے ہوئے اجزاء کی قضاء

مسئلہ 227:جب  ایک سجدہ بھول جائے اور رکوع میں جانے کے بعد یاد آئےتو اس کی نماز کے بعد قضاء واجب ہے،اوراگر اس کے ذمہ نماز احتیاط ہو تو اس کی نماز احتیاط کے بعد قضاء ادا کرئے۔

مسئلہ228:جب تشہد بھول جائےاور رکوع میں جانے کے بعد یاد آئےتو احتیاط واجب کی بناء پر اس کی  نماز کے بعدقضاء واجب ہے،اوراگر اس کے ذمہ نماز احتیاط ہو تو اس کی نماز احتیاط کے بعد قضاء ادا کرئے۔

یہ مذکور حکم  تب جاری ہوتاہے ،جب ایک سجدہ  اور آخری رکعت کا تشہد بھول جائے اور سلام کے بعد اور عمداً و سہواً منافی نمازفعل کو انجام دینے کے بعد یاد آئے۔

اگر سلام کے بعد اور منافی نماز فعل کو انجام دینے سے قبل یاد آئےتو اس کاتدارک کرنا اور سجدہ وتشہد وسلام کا بجالانالازم ہے ،پھر احتیاط واجب کی بناء پر زائد سلام کی وجہ سے دوسجدے سہو کے بجالائے۔

مسئلہ229:نمازکے اجزاء میں سے سجدہ اور تشہد کے علاؤہ کسی شے کی قضاء نہیں ہے۔