مبطلات نماز
23/08/2025 19:52:00 |
1/ربيع الأول/1447|عدد القراءات : 19
مبطلات نماز:
مبطلات نماز چند ہیں:
اول۔حدث،یہ اصغرہویااکبر ہو ،نماز میں جہاں بھی واقع ہو عمداً یاسہواً ،نماز کو باطل کردیتاہے۔
دوم۔پورے بدن کو قبلہ سے دوسری جانب گھمانا،اگرچہ ایسا سہواً ہو یا زبردستی ہو جیسے تیز ہواسے گھوم جائے یا رش کی وجہ سے گھوم جائے یا کسی اور وجہ سے گھوم جائے۔
سوم۔جو شخص شرع کی نظر سے نماز کی صورت ہی کو ختم کردے،جیسے رقص کرئے،زیادہ تالیاں مارے کسی دوسرے کام میں مشغول ہوجائے مانند سیلائی ،بنائی میں اتنی مقدار وقت صرف کرئے جس سے کہاجائے کہ یہ نماز میں نہیں ہے ۔
چہارم۔ عمداً کلام کرنا،جب اس کی کلام دوحرف پرمشتمل ہو ،ایک حرف جو بامعنی ہو ،اس کابھی یہی حکم ہے۔