قنوت
23/08/2025 19:52:00 |
1/ربيع الأول/1447|عدد القراءات : 19
قنوت:
یہ تمام نمازوں میں مستحب ہے ،فرض ہوں یا نافلہ ہوں،جہری فرض نمازوں میں قنوت مستحب مؤکد ہے،خصوصاًنماز صبح،نماز جمعہ،نماز مغرب ،اور نوافل میں سے نماز وتر۔
بلکہ احتیاط مستحب ہےکہ اسے سب فرائض میں ترک نہ کیاجائےکیونکہ نسل درنسل دیندار مسلمانوں کی یہی سیرت ہے۔
مسئلہ212:قنوت بھول جائے اور رکوع کےلیےجھک جائے،اب اگر رکوع کی حد تک پہنچنے سے قبل یاد آجائے تو واپس لوٹ کر قنوت پڑھے،اوراگر رکوع کی حد تک پہنچ کر یاد آئے تو اسے رکوع کے بعد سیدھاکھڑے ہوکر قضاء کے طور پرپڑھے۔