سلام
23/08/2025 19:50:00 |
1/ربيع الأول/1447|عدد القراءات : 18
سلام:
سلام ہر نماز میں واجب ہے،اور یہ نماز کے اجزاء میں سے آخری جزء ہے ،اس سے انسان نماز سے خارج ہوجاتاہے،اور اس پر وہ امور حلال ہوجاتے ہیں ،جن کا نماز میں بجالانا جائز نہیں ہے،اس کے لیے دو صیغہ ہیں:
اول۔اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ ۔
دوم ۔اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ،بااضافہ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہٗ ۔
یہ احتیاط واجب کی بناء پر ہے،ان دو میں سے جسے پڑھاجائے توانسان نماز سے خارج ہوجاتاہے،جب پہلے کو پڑھے تودوسرا مستحب ہوجاتاہے،دوسرے کو پڑھے تو پہلا مستحب نہیں ہوگا۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہٗ
یہ سلام کے صیغوں میں سے نہیں ہےاور اس سے انسان نماز سے خارج بھی نہیں ہوتاہے بلکہ یہ واجب سلام سے قبل مستحب ہے ،واجب سلام کے بعد مستحب نہیں ہے۔