تشہد

| |عدد القراءات : 19
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

تشہد:

یہ دورکعتی نماز میں دوسری رکعت کے دوسرے سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد واجب ہے،واجب ہے کہ اطمینان کے ساتھ بیٹھ کر اسے پڑھاجائے ۔

تین اور چار رکعتی نماز میں دو مرتبہ تشہد پڑھناواجب ہے ،ایک دوسری رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد اور دوسرا آخری رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد انجام دیاجائے،یہ غیررکنی واجب ہے ،اسے جان بوجھ کرترک کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے اور اگر سہواً چھوٹ جائے تو رکوع میں جانے سے پہلے پہلے بجالائے ، ورنہ نماز کے بعد اس کی قضاء بجالائے،یہ درمیان والے تشہد کے بارے میں ہے ،اگرآخری تشہدچھوٹ جائے اور نمازی سلام میں داخل ہوجائے تو اس کا سلام کے ساتھ اعادہ کرئے ،یہی حکم ہے ،جب  سلام پڑھ لے اور ابھی  نماز کے علاؤہ کسی دوسرے فعل میں داخل نہ ہوا ہو ،   موالات منقطع ہوجائیں تو اس صورت میں اس کی قضاء بجالائے۔

مسئلہ 211:تشہد میں دو گواہیاں دینا واجب ہے اور پھر محمد وآل محمد ﷺ پر صلوات بھیجی جائے،تشہد کویوں پڑھنااحوط ہے:

اَشْھَدُ اَنْ لَّا ِالٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ۔