قرائت
قرائت:
ہر نماز کی پہلی رکعت میں اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کا پڑھناواجب ہے خواہ نماز فرض ہویا نافلہ ہو اور خصوصاً فرض نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک کامل سورہ کاپڑھنا بناء براحتیاط کے واجب ہے۔
مسئلہ193:ایسی سورتوں کانماز میں پڑھناجائز نہیں ہے ،جن کے پڑھتے پڑھتے نماز کاوقت ہی گزر جائے،اگر انہیں پڑھے ،بلکہ اگر یہ جانتے بوجھتے ہوئے ان کو شروع کردے تواس کی نماز باطل ہوجائے گی۔
مسئلہ 194:احتیاط کی بناء پر فرض نماز میں واجب سجدے والی سورتوں میں سے کسی ایک کاپڑھنا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ195:بسم اللہ قرآن مجید کی ہر سورہ کا جزء ہے ،مگر یہ اس سورہ کی آیت نہیں ہے سوائے سورہ فاتحہ کے،اس کا نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ پڑھنا واجب ہے،سوائے سورہ توبہ کے،جب کسی سورہ کو پڑھنے کےلیے معین کرلے تو کسی دوسری سورہ کاپڑھنا جائز نہیں ہے مگر اس کے لیے دوبارہ سے بسم اللہ کو پڑھا جائے،جب کسی سورہ کی تعیین کے بغیر بسم اللہ کوپڑھے ولواجمالاً تو اس کااعادہ واجب ہے اور اسے خاص سورت کےلیے معین کرئے۔
مسئلہ 196:احتیاط واجب ہے،سورہ فیل اور سورہ ایلاف کو نماز میں ترک کیاجائے ،یہی حکم سورہ الضحی اور سورہ الم نشرح کاہے۔