نمازی کا مکان

| |عدد القراءات : 16
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

نمازی کا مکان

مسئلہ173:نمازفرض ہویا نافلہ ہو ایسے مکان میں جائز نہیں ہے ،جس میں  سات اعضائے سجدہ میں سے کسی ایک کو  غصبی جگہ پر رکھناپڑے۔

وہ جگہ عین کے اعتبار سے غصبی ہو یا منفعت کے اعتبار سے غصبی ہویا اس جگہ پر تصرف جائز نہ ہو ،اس میں اظہر قول کے مطابق فرق نہیں ہے وہ غصب کاعلم رکھتاہو یا غصب کاعلم نہ رکھتا ہو ۔

مسئلہ 174:ایسی زمین پرنماز پڑھناجائز ہے جو کئی لوگوں کی ملکیت میں  ہو ، یہاں  وضواور غسل کرنا اور پانی پینا جائز ہے،جب لوگوں کی عادت ہوکہ وہ ایسے مقام پر یہ امور انجام دیتے ہوں بشرطیکہ  ایسے مقام پر ان استعمالات سے منع نہ ہو اور اس  زمین اور پانی کے مالکان کی طرف سے انکار بھی نہ ہو۔

مسئلہ175:مرداورعورت کی ایک دوسرے کے سامنے نماز پڑھنا:

احتیاط ہے ،نماز کی حالت میں عورت مرد کے آگے  یا اختیاری حالت میں اُس کے سامنے نہ ہو ،بلکہ مرد کے سجدہ کا مقام آگے ہو ،اگرچہ کم از کم   عورت کی سجدہ گاہ سے ایک بالشت آگے ہو ،احتیاط مستحب ہے کہ مرد عورت کی سجدہ گاہ سے تھوڑا سا آگے ہو یاان کے درمیان پردہ ہو یا دس ہاتھ کافاصلہ ہو ،اس میں محرم و غیر محرم  اور میاں و بیوی اور ممیز اطفال کا کوئی فرق نہیں ہے۔

مسئلہ176:معصوم علیہ السلام کی قبر کے آگے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے ،جب اس  سے معصوم علیہ السلام کی عرف میں  ہتک یا  سوء ادب لازم آئے۔