نجاست کے سرایت کرنے کی کیفیت
نجاست کے سرایت کرنے کی کیفیت:
مسئلہ140:پاک جسم،نجس جسم کے ساتھ رطوبت کی حالت میں ملاقات کرئےتو پاک جسم نجس ہوجاتاہے،نجاست تب سرایت کرتی ہےجب دونوں میں سےایک میں تری ہو جو پاک شے تک پہنچ جائے،جب دونوں جسم خشک ہوں تو ایک کی نجاست دوسرے تک سرایت نہیں کرئےگی۔
مسئلہ 141:وہ مائع جوتروتازہ نہیں ہو،جیسے معدنیات جو گھل جاتی ہے ،اور پارہ،یہ نجاست کی ملاقات سے نجس نہیں ہوتا،البتہ بہنے والی معدنیات ،پیٹرول وغیرہ ،یہ نجاست سےملتے ہی نجس ہوجاتی ہیں۔
مسئلہ142:عین نجاست کی ملاقات سے نجس ہونے والی شے،مانند نجس کےہوتی ہے ،سرایت کرنے والی رطوبت کے ساتھ ہوتو نجس ہوجاتی ہے،یہ نجس اول کےنام سے معروف ہےاور یہ اپنے ساتھ ملاقات کرنے والی شے کونجس کردیتی ہے،جورطوبت کےساتھ ہوتو نجس دوم کے نام سے معروف ہے،لیکن نجس دوم نجس نہیں ہوتی ہے۔
وضاحت:فرض کریں،بچہ زمین پر پیشاب کرئے اور زمین عین نجاست کوپی جائے،زمین نجس اول ہوگی،اب اگر زمین کےاُس حصے پر پانی گرے ،پھر ایک قطرہ کسی ایک شےپر پڑے تویہ قطرہ نجس دوم ہوگا ،جس پر گراہے اسے نجس نہیں کرئےگا ،اب اگر کسی ایک کارطوبت والاقدم اُس جگہ سے مس ہو اوروہ اسے قالین پر رکھے ،توقدم نجس دوم ہوجائے گا ،جس سے اسے نماز سے پہلے پاک کرناواجب ہے،لیکن جس نے اسےمس کیاہےاسے نجس نہیں کرئےگا جیسے قالین ہے۔
یہاں ملاحظہ کیا جائے گا ،واجب ہےکہ نجس اول حامل نجاست نہ ہو ،تاکہ وہ بھی اسی کی طرح ہوجائے،جب وہ حامل نجاست ہوگا تو اس سے ملاقات کرنے والانجس اول ہوجائے گا،کیونکہ وہ عنقریب عین نجاست کی ملاقات کرئےگا ،جسے اس میں حمل کیا گیاہے،مثلاً اگر پیشاب پر پانی کاقطرہ گرے تووہ عین کےلیے حامل ہوگا اور عنقریب اس سے ملاقات کرنے والا نجس اول ہوگا۔
یہ مسئلہ مہم ،اور ضروری ہے،کیونکہ یہ آسان ہے،اُن سے جواس کےساتھ معاملہ کرتے ہیں جو نجاست کاخیال نہیں رکھتے ہیں۔