ششم۔خشکی والاکتا - ہفتم ۔خشکی والاسور۔
ششم۔خشکی والاکتا۔
ہفتم ۔خشکی والاسور۔
کتااور سور جو خشکی پر رہنے والے ہوں،ان کے تمام اجزاء فضلہ جات اور رطوبتیں نجس ہیں ،البتہ سمندری کتااور سور نجس نہیں ہیں۔
ہشتم۔مائع نشہ دینے والی شے جو اصل میں مائع ہو نجس ہے ،اور جو اصل میں جامد ہو وہ نجس نہیں ہے جیسے حشیش ،اگرچہ جوش کھائے اور عارضی طورپر پانی کی آمیزش سے مائع ہوجائے،کیونکہ مائع پر عرفاً شراب کانام صادق آتاہے،جب کہ اسے بنانے کامنشاء مائع ہی ہوتاہے۔
مسئلہ137:اسپرٹ،جو لکڑیوں کو رنگنے میں کام آتاہے،اور اس کے علاؤہ چند دیگر امور میں بھی استعمال ہوتاہے،اسی طرح الکحل جو دوائیوں ،عطریات وغیرہ میں استعمال ہوتاہے،پاک ہے۔
مسئلہ138:انگوراورکھجور کاسرکہ،نجس نہیں ہے اور آگ سے جوش کھانے سے حرام نہیں ہوتاہے،چہ جائیکہ وہ ہوجس پر جوش کھانا صادق نہ آئے،پس کھجور، انگور اور کشمش کاکھانوں میں ڈالناجائز ہے ،جیسے شوربہ اور پکوان وغیرہ ،اور یہی حکم کھجور کی تمام اقسام کے آئل کاہے۔
نہم۔فقاع،یہ جو کی مخصوص شراب ہے،اطباء جو آبِ جو تیارکرتے ہیں،وہ اس سے نہیں ہے،اس کے غیر سے تیارکرنےوالاشربت پاک ہے سوائے اس کےکہ اس پر عرفاً شراب کانام صادق آئے۔
دہم۔احتیاط واجب کی بناء پر کافر نجس ہے ،یعنی جو بے دین ہو یا اسلام کے علاؤہ کوئی دین رکھتاہو،یا مسلمان ہولیکن ضروریات دین اسلام کاانکار کرتاہو۔
مسئلہ139:کافرکتابی ،جو یہود و عیسائی ہیں،خاص طہارت ذاتیہ سے محکوم ہیں۔ کافرکتابی جوخود پاک قراردیاگیاہے اس کا جوٹھ بھی پاک ہے،اس کابنایاہوا کھاناکھانا جائزہے،اس میں استصحاب طہارت جاری ہوتاہے،یہاں تک کہ عرفاً ہمیں نجاست کاعلم ہو۔
یازدہم۔ گندگی خوراونٹ اوردوسرے جانوروں کا پسینہ، نجس ہے۔