تکفین

| |عدد القراءات : 2
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

تکفین

میت کو تین کپڑوں میں کفن دیناواجب کفائی ہے:

اول۔ چادر،واجب ہے کہ یہ چادر اتنی بڑی ہوجو کمر سے گٹنوں تک کو چھپاڈالے۔

دوم۔  کفنی،واجب ہے کہ یہ کندھوں تا نصف پنڈلی کو چھپاڈالے۔

سوم۔بڑی چادر،واجب ہےکہ یہ سارے بدن کو ڈھانپ ڈالے۔

مسئلہ87:ان تمام کپڑوں میں احتیاط واجب ہےکہ جسم کو چھپادے اور نیچے سے جسم نظر نہیں آئے،اگرچہ تمام کپڑوں سے چھپایاجانا حاصل ہوجائے۔

مسئلہ88:جب کفن ،میت کی نجاست سے یا اس کے غیر کی نجاست سے  نجس ہوجائے ،تو نجاست کادور کرناواجب ہے،اگر قبر میں رکھنے کے بعد نجاست لگے تو اسے دھوئیں یاقینچی سے کاٹ دیں ،یہ اس صورت میں ہےجب نجس جگہ تھوڑی سی ہو اور جس سے بدن دیکھائی نہ دےاوراگر ایساممکن نہ ہوتو ہوسکےتو اس کفن کو  تبدیل کردیاجائے ،یہ اس وقت ہے جب نبش قبرکی نوبت نہ آئے اور اگرنبش قبر کرناپڑے تو یہ عمل واجب نہیں ہوگا،اگرچہ جان بوجھ پاک نہ کیاہو۔