احکام اموات
23/08/2025 19:31:00 |
1/ربيع الأول/1447|عدد القراءات : 2
احکام اموات
جان کنی کے احکام
مسئلہ72:احتیاط واجب ہےکہ مرنے والے کا منہ قبلہ کی طرف کیاجائے،اس طرح کہ اُسے پشت کے بل سلایا جائےاور اُس کے چہرے اور پیروں کے تلووں کو قبلہ کی طرف قراردیاجائے۔
بلکہ احوط ہےکہ اس شے کاوجوب خود جان کنی والے شخص پر ہے،بشرطیکہ ایسا کرنا اس کے لیے ممکن ہو،اگر ولی کے علاؤہ کوئی دوسراشخص ان امور کو انجام دے تو ولی سے اذن لینا معتبر ہےاوریہ احتیاط مستحب کی بناپرہے،جب تک کہ اذن حاصل کرنا فوریت کے منافی نہ ہو ،اور اگر فوریت کے منافی ہوتو اذن ساقط ہوجائے گا۔