حیض والی عورت کی اقسام

| |عدد القراءات : 2
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

حیض والی عورت کی اقسام

1۔ عادت وقتیہ عددیہ ۔

2۔عادت وقتیہ فقط۔

3۔عادت عددیہ فقط۔

4۔ناسیہ(جو وقت وعدد دونوں یا ان میں سے فقط کسی ایک کو بھول گئی ہو۔

5۔مبتدئہ(جو بچی پہلی دفعہ خون دیکھےاور اس کی عادت مستقر اور پکی نہ ہو)۔

6۔مضطربہ(جس کی عادت مضطرب ہو)۔

مسئلہ54:مبتدئہ،خون دیکھے جودس دن سے تجاوز کرجائےتو تمیز کی طرف رجوع کرئے یعنی جب جاری  خون کا کچھ  حیض کے خون کی صفات والا ہو اور کچھ میں حیض کے خون کی صفات نہ  ہوں،یااس کاکچھ  سیاہ ہواورکچھ سرخ یا کچھ سرخ اور کچھ زرد ہوتواس پرواجب ہےکہ  جس خون میں حیض والے خون کی صفات موجود ہوں اسے حیض قراردے ،بشرطیکہ تین دن سے کم  اور دس دن سے زیادہ خون نہ ہو۔

مسئلہ54:اگر مبتدئہ ،  صفات کے ذریعہ سےتمیز نہ رکھتی ہو،جن کو ہم نے گزشتہ مسئلہ میں ذکرکیاہے،یعنی وہ تمام صفات سے فاقد ہو یا واجد صفات ،تین دن سے کم یادس دن سے زیادہ خون دیکھے تو اپنی عورتوں کی عددی عادت کی طرف رجوع کرئے۔

مسئلہ 55:مضطربہ،اگر دس دن سے پہلے خون منقطع ہوجائےتو سارے عرصہ کو حیض قراردے،اوراگر دس دن کے بعد بھی خون جاری رہےتو چھ یا سات دنوں کوحیض قراردے اور باقی دنوں کو استحاضہ قراردے،اوراگر خون کے استمرارمیں شک کرئے تو ان دنوں اور دس سے پہلے والےدنوں میں احتیاط کرئے۔

تنبیہ:گزشتہ بحث  سے ظاہر ہوگیاکہ مضطربہ مبتدئہ سے ایک نقطہ میں مختلف ہےاور وہ یہ ہے کہ مضطربہ صفات کے ذریعہ سے تمیز حاصل نہ کرسکتی ہو تووہ عدد کی طرف خود سے  رجوع کرئے،اور مبتدئہ جب تمیز حاصل نہ کرسکتی ہو تووہ اپنی قریبی عورتوں کی طرف رجوع کرئے گی۔

 پس اگر وہ  اس پر بھی قدرت نہ رکھتی ہو تو عدد کی طرف رجوع کرئے۔

مسئلہ 56:جو تمیز نہ رکھتی ہو ،جب اپنی عادت کےعدد کویاد رکھتی ہو اور وقت بھول گئی ہو یا ذاتِ عادت عددیہ ہو ،ذات عادت وقتیہ نہ ہو،اگر حیض کی صفات والاخون تین  یازیادہ دن  دیکھے،جو دس دن سے تجاوز نہ کرئے،   تو ساراحیض ہوگا۔

اور جب دس دن سے تجاوز کرجائے تو جس مقدار میں عادت کااحتمال ہےوہ حیض ہوگااور باقی استحاضہ ہوگا،اور اگر عدد دونوں احتمالوں کےدرمیان متردد ہو تواقل و اکثر  کے درمیان احتیاط  واجب ہوگی،اور احتیاط یہ ہےکہ یہ احتیاط دس دن تک جاری رہے۔