خون حیض کی کم مدت اور زیادہ مدت
خون حیض کی کم مدت اور زیادہ مدت
خون حیض کم ازکم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن آتاہے،دن سے مراد طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک ہے،اگر خون رات کے وقت شروع ہوتو وہ وقت تین دن میں شمار نہیں ہوگا،یہاں تک کہ طلوع فجر ہوجائے،اسے پہلی رات کا نام دیاجاتاہے،خون کا شرمگاہ کے اندر ہوناہی کافی ہے،جیسے پہلی دفعہ خارج ہواتھا ، متوسط دوراتیں حساب میں شامل ہوں گی۔
شرط ہے کہ ان ایام میں خون منقطع نہ ہو،سوائے تھوڑی مدت کےلیےجو عورتوں کے ہاں متعارف ہے،تین دنوں میں سے ہرایک کے بعض حصے میں خون کاوجود کافی نہیں ہے،اگر خون پہلے دن کے وسط میں دیکھے تو شرط ہےکہ وہ چوتھے دن وسط تک جاری رہے۔
خون حیض زیادہ سے زیادہ دس دن آتاہے،اگر خون حیض دس دن سے تجاوز کرجائے تو زائد خون حیض نہیں ہوگا۔
اقل طہر،یہ ایسی حالت ہےجس میں عورت اصلاً خون سے خالی ہوتی ہےیااس میں خون استحاضہ موجود ہوتاہے۔
دو حیض کے درمیان اقل طہر دس دن ہے ،ایک حیض سے دوخونوں کے درمیان پیداہونے والی صفائی ،اس سے بھی کم ہوسکتی ہے،