شرائط وضوء

| |عدد القراءات : 3
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

شرائط وضوء

وضوء کے چند شرائط ہیں :

1۔ وضو کاپانی کا پاک ہو،وضوکاپانی مطلق ہو،وضوکاپانی مباح ہو،وضوکےپانی کو خبث کے پاک کرنے میں استعمال نہ کیاگیا ہو ،وضو کے پانی کو  حدث اکبر کے دور کرنے میں استعمال نہ کیاگیا ہو،جب دوسرے پانی سے وضو کرسکتاہوتوایسے پانی سے وضو نہ کرئے جسے اصل شریعت میں واجب ا غسال  میں استعمال  کیا گیاہو۔  

2۔ وضوکے دھونے اور مسح کرنے والامقام پاک ہو اور اس پر کوئی حائل شے نہ ہو۔

3۔احتیاط واجب کی بناء پر جس فضاءاورجگہ  میں دھونا اور مسح کرناواقع ہورہاہے ،وہ مباح ہو

4۔ پانی کے استعمال سے کوئی شے مانع اور رکاوٹ نہ ہو ،یعنی مرض یا پیاس مانع نہ ہو ،جس سے اسے اپنی جان یا کسی محترم شخصیت کی جان کی بابت خوف ہو،بلکہ غیر مضر حیوان کی جان کی بابت خوف ہو ،جوعرفاً مالیت رکھتاہو ،خواہ وہ حیوان اُس کا اپنا ہو یاکسی دوسرے شخص کاہو جس کی  حفاظت کی  ذمہ داری اس شخص پر ہو۔

5۔ نیت،یعنی ان افعال کے ذریعہ سے وضو کاقصد کرئے،صفائی،ٹھنڈک،لہو و عبث وغیرہ کا قصد نہ ہو۔

وضوکرنے والا خود اعضاء دھوئے اور مسح کرئےاور اگر دوسرا شخص وضو کروائے ،اس حیثیت سے کہ فعل کی اس کی طرف نسبت نہ دی جائے تواس کاوضو باطل ہو جائے  گا،لیکن  مجبوری اور عجز کی صورت میں جائزہے!

  6۔موالات،یعنی  عرفاًپےدرپےاعضائے وضودھوئے اور مسح کرئے،اس حیثیت سے کہ اسے ایک فعل سمجھاجائے۔

7۔ترتیب،اعضاء کے درمیان ترتیب رکھے،یعنی پہلے چہرہ دھوئےپھر دایاں ہاتھ دھوئے پھر بایاں ہاتھ دھوئےپھر سرکامسح کرئے پھر دائیں پیر کا مسح کرئےپھر بائیں پیر کا مسح کرئے۔