باب طہارت
باب طہارت
طہارت کی دوقسمیں ہیں:
اول۔معنوی طہارت،یعنی انسان اپنے دل کو ملاوٹ،حسد،کینہ،انا پرستی اور دیگر رذیل صفات سے پاک قراردےاور خواہشات نفسانیہ کی پیروی اور دنیاکےناروا تعلقات سے دوری اختیارکرئے اور آخرت کو فراموش نہ کر دے اور اللہ تبارک وتعالی کی بابت غفلت اختیار نہ کرئے۔
دوم۔ظاہری طہارت،یہ گاہے خبث سے ہوتی ہے ،اور خبث وہ نجاست ہے،جو جسم وغیرہ کو لگ جاتی ہے،جیسے پیشاب ،خون اور اس کی مثل،اور اس کے اثر کودور کرنے کےلیےخاص کیفیات اور طریقے ہیں۔
اورکبھی حدث سے ہوتی ہے،اور یہ زندگی کی فعالیتوں میں سے ہے جس کے ساتھ انسان کاقوام ہے اور انسان سے صادر ہوتی ہے اور اس کی دوقسمیں ہیں:
1۔حدث اصغر ،وہ ہے جو وضو کاباعث بنتاہے یا وضو کی مشکل کی صورت میں وضو کے بدل تیمم کاموجب بنتاہے ،یہ نیند اور پیشاب و پاخانہ پر مشتمل ہے۔
2۔ حدث اکبر،جو غسل یا اس کے بدل کا باعث بنتاہے ،یہ جنابت پر مشتمل ہے ،یہ جنسی فعالیات ،حیض وغیرہ سے پیدا ہوتاہے ۔