مقدمہ

| |عدد القراءات : 4
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

مقدمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

(قُلْ ھٰذِہٖ سَبِیْلِیْ اَدْعُوْا اللہَ عَلیٰ بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ)

(مختصر سبل السلام)اس میں عبادات سے متعلق مسائل کو تحریر کیاہے،جو سماحۃ المرجع آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی دام ظلہ کی توضیح المسائل  سے لیےگئےہیں،جس کانام (سبل السلام)ہے ،اس سے مقصود کو سمجھنےمیں  آسانی پیداکرنا ہے ، اور پڑھنے ، پڑھانے میں اُس شخص کو ترغیب دلاناہے،جواصل توضیح المسائل (سبل السلام)کی استطاعت نہیں رکھتاہے،اس کے علاؤہ اس کےاور بھی  بہت زیادہ اسباب ہیں ، یا تواُس کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے یا اس کے مسائل بہت زیادہ ہیں یا دیگر وجوہات ،جس کی وجہ سے ہمیں یہ مختصرکتاب  تیار کرناپڑی ہے،تاکہ آپ کے سامنے یہ مختصر صورت میں ہو اور اس میں جہاں تک ہوسکاہے ،ہم نے اپنی نظر کے مطابق مہم مسائل کو بیان کردیاہےاور اس میں اصل رسالہ اور فتوی کاخاص خیال رکھاگیا ہے ،پھر اس کی مختصر الاحکام بنائی ہے ،اس لیے کہ ہماراکام  دو طرح کاہے:

اول: اصل رسالہ عملیہ کو مختصر کیاہے،جس میں کچھ مسائل کو اختیار کیاہے۔

دوم:نفس مسئلہ کو مختصر کیاہےاور اس کے جوہر پر اقتصار کیاہے،اس کی فروعات کو بیان نہیں کیاہے۔

جو شخص  مذید مسائل سے آگاہی   چاہتاہے ،وہ اصل توضیح المسائل  اور اصل مسئلہ کی طرف رجوع کرئےتاکہ اپنی گمشدہ رہنمائی  کو پالے،اسے ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے تیارکیاہے،ہم نے یہ کام  اُن متلاشیان علم کے لیے انجام دیاہے جو فقہ جعفری کے دورہ کو جلد   مکمل کرنا چاہتے ہیں،اورجو ایسے مختصر عمل کی نیاز رکھتےہیں،یادینی مدارس کے کچھ مراحل ،جوکامل طور پر  وقت کی کمی یا کسی اور وجہ سے ،عبادات کی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے،اُن کےلیے یہ مختصر رسالہ سودمند ہوگا،یہ ایسا کام ہے جس کے کمال اور تمام کا ہم دعوا نہیں کرتے ہیں۔

اگر اس میں کوئی کمی رہ گئی ہو تویہ اس پر کام کرنے والوں کی وجہ سے ہوگا اور اُن کی وجہ سے ہوگاجن کا مقصد صرف فائدہ دیناہے ،جودوسروں کے لیے عام ہے ،جس سے لوگ فائدہ حاصل کریں گے،یہ مختصر رسالہ عبادات کو شامل ہے۔

وآخردعوانا ان الحمد للہ رب العالمین

جامعہ صدر دینیہ –نجف اشرف۔