مرجع یعقوبی نے سرحد پار فن (آرٹ) کے پیغام کو اسلام کے اعلیٰ اصولوں کو پھیلانے اور غیر ملکی ثقافتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بروئے کار لانے کی دعوت دی ہے.

| |عدد القراءات : 359
مرجع یعقوبی نے سرحد پار فن (آرٹ) کے پیغام کو اسلام کے اعلیٰ اصولوں کو پھیلانے اور غیر ملکی ثقافتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بروئے کار لانے کی دعوت دی ہے.
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

مرجع یعقوبی نے سرحد پار فن (آرٹ) کے پیغام کو اسلام کے اعلیٰ اصولوں کو پھیلانے اور غیر ملکی ثقافتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بروئے کار لانے کی دعوت دی ہے.

بسمه تعالى

جناب مرجع دین(1) شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نے نجف میں اپنے دفتر میں اہل بیت علیہم السلام کے مداح (ابوذر روحی) کا استقبال کیا جو کہ اپنے تازہ ترانه ( سلام یا مہدی) کی وجہ سے مشہور ہوئے، اور جناب مرجع  نے اس کام کو سراها جو اس ترانے کے پہلے ورژن کے اجراء کے بعد سے کامیابی اور اثر و رسوخ کے نشانات چھوڑ گیا، کیونکہ وہ خلوص، ایمانداری اور پاک فطرت بچوں کی کارکردگی سے متصف تھا، اور اسی طرح اس کا تعلق ایک اہم مسئلہ سے ہے جس کی ہر آزاد اور باعزت شخص کو تمنا ہے، جو عظیم مصلح منتظر امام مہدی (علیہ السلام )کے ہاتھوں خدائی عدل کی ریاست کا قیام ہے۔ لہذا یہ ترانہ اس مسئلے کو اٹھانے، اس کی طرف توجہ مبذول کرانے، اس کی طرف جذبات کو ابھارنے اور اس پر لوگوں کو متحد کرنے میں کامیاب رہا۔

ملاقات کے دوران، جناب مرجع نے اسلام کے نظریاتی، اخلاقی، فکری اور سماجی پیغام کو آگے بڑھانے میں فن کی اہمیت پر زور دیا اور یہ کہ فن لوگوں کو عالمی سطح پر غلام بنانے کے لیے لڑی جانے والی نرم جنگ کا سب سے اہم ہتھیار ہے۔ لہذا ہمیں عظیم اہداف تک پہنچنے کے لیے اسی وسیلے کو استعمال کرنا چاہیے، اور یہ کہ فن کو جو چیز متمیز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کا پیغام آفاقی ہو، اور زبان اور قومیت کی حدود سے ماورا ء ہو، اور اسے بغیر کسی رکاوٹ کے سبھی سمجھ سکیں۔

جناب مرجع (ان کا سایہ قائم رہے) نے فن پر امام صادق (علیہ السلام )کی حدیث کی تطبيق کی: (ہمارے امر کو زندہ رکھو، خدا ان پر رحم کرے جنہوں نے ہمارے امر کو زندہ رکھا) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد  كى( اگر لوگوں کو ہمارے کلام کی خوبیوں کا علم ہو جائے تو وہ ہماری پیروی کرینگے)، کیونکہ یہ لوگوں تک اہل بیت علیہم السلام کا پیغام پہنچانے کے لیے ایک موثر اور کارآمد ہتھیار ہے، اس لیے خدا وند متعال کی طرف دعوت دینے اور اہل بیت (علیہم السلام )کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اس پہلو کو فعال کیا جانا چاہیے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1- ملاقات کی تاریخ 24 ذوالحجہ 1443 بمطابق 24/7/2022