مرجع یعقوبی: امام حسین) علیہ السلام(بیداری اور اصلاح کی تحریک

| |عدد القراءات : 635
مرجع یعقوبی: امام حسین) علیہ السلام(بیداری اور اصلاح کی تحریک
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

مرجع یعقوبی: امام حسین) علیہ السلام(بیداری اور اصلاح کی تحریک

بسمه تعالى

امام حسین )علیہ السلام( بیداری اور اصلاح کی تحریک

محرم الحرام کے مہینے کو غنیمت جان کر تمام خطباء، شعرا،مواکب کے مالکان اور عموم مومنین کی توجہ دو اہم چیزیں ؛ بیداری اور اصلاح کی طرف مبذول کروانا چاہیں گے جن کو امام حسین علیہ السلام نے اپنے مبارک  قیام کا مقصد قرار دیا تھا  اور جنہیں امام صادق )علیہ السلام ( نے اربعین کے دن کی زیارت میں بھی بیان فرمایا ہے: (وَبَذَلَ مُهْجَتَهُ فيكَ لِيَسْتَنْقِذَ عِبادَكَ مِنَ الْجَهالَةِ وَحَيْرَةِ الضَّلالَةِ)([1])،یعنی امام حسین) علیہ السلام (نے اپنی جان آپ پر قربان کردی تاکہ آپ کے بندوں کو جہالت سے نجات دے اور ان کو گمراہی سے بچا لے۔ اور امام حسین) علیہ السلام (نے خود اپنے قیام کا مقصد اپنے مختلف خطبات میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ ایک جگہ وہ فرماتے ہیں: (وإنما خرجت لطلب الإصلاح في أُمّة جدّي مـحمد (ص) أُريد أن آمر بالمعروف، وأنهى عن المنكر، وأسير بسيرة جدُي مـحمد (ص) وسيرة أبي علي بن أبي طالب (ع))([2])

(میں اپنے نانا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کی اصلاح کے لیے نکلا ہوں، میں نیکیوں کا حکم دینا چاہتا ہوں اور برائی سے روکنا چاہتا ہوں ، اور اپنے نانا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت اور اپنے والد علی بن ابی طالب (علیہ السلام)کی سیرت پر عمل کرنا چاہتا ہوں) ([2])

اور یہ  عظیم مقصد  الہی، آسمانوں شریعتوں کے نزول  کا ہدف قرار پایا ہے اور وہ ہدف فرد اور سوسائٹی کی زندگی میں دین کا قیام  اور عدل و انصاف اور سچ کی بنیاد پر لوگوں کو اکھٹا کرنا ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے:

( شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ) (الشورى:13).

"اس نے تمہارے لئے دین کا وہی راستہ مقرر کیا جسکے اختیار کرنے کا حکم نوح کو دیا تھا اور جسکی ,اے نبی ,ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسٰی اور عیسٰی کو حکم دیا تھا وہ یہ کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔"

لہذا ، ہم ایک نیا قدم اٹھارہے ہیں جس کے بارے میں ہمیں امید ہے کہ یہ  شعائرحسینی میں سے ایک ہوگا۔ اس میں کتابوں اور پمفلٹس کی نشر و اشاعت شامل ہے جو امام حسین )علیہ السلام( کی تحریک کے اس شعوری مطالعے کو ظاہر کرتی ہیں۔اسی طرح اس کا مقصد مساجد، امام بارگاہوں،مواکب اور تنظیموں میں  لائبریریز کا قیام ہے جن میں اس طرح کی کتابیں رکھی جائیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اگر ہر شخص ایک کتاب  ان کتابخوانوں کو ہدیہ کردے تو صرف محرم کے مہینے میں ہزراوں لائبریریاں بن جائیں گی اور ان میں لاکھوں کتابیں جمع ہوجائیں گی اور آسمانی پیام کے بعد انسان کی انسانیت کو محفوظ کرنے میں  ان کا مرکزی کرادر ہوگا اورایک بڑی تہذیبی کامیابی  کے طور پرحسینی تحرک کو آگے بڑھائیں گی ۔

جو کام (الحسين بسمة تلميذ) ہم  نے چند سال پہلے شروع کیا تھا،، مومنین نے اس  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، تمام معیارات کے مطابق  کامیاب اور نتیجہ خیز رہا اور اس کے نتائج با برکت رہے، اس کے توسط سے ہزاروں طالب علموں نے اپنا تعلیمی نصاب حاصل کیا، بہت سارے سکولوں کو کرسیاں اور  دوسری ضروری چیزیں مہیا کی گئیں۔، بہت سارے ایسے کام  انجام د یئے گئے جنہیں وزارت تعلیم انجام دینے سے قاصر تھی۔یہ تحریک صحیح معنوں میں حسینی شعائر کی ایک نئی شعوری تصویر تھی جو اس تحریک کے مہذب چہرے کو ظاہر کرتی ہے ، اور امید ہے کہ یہ اقدام بھی ایسا ہی ہوگا۔

 یہ دعوت ہمارے پیارے ملک عراق کے لیے مخصوص نہیں ہے ، بلکہ دنیا کے تمام حصوں کے مومنین کے لیے ہے۔ شاید ان ممالک کو اس کی  زیادہ ضرورت ہو اور بہتر ہے کہ اس کو ایسی سرگرمیوں سے جوڑیں جو لوگوں کو ، خاص طور پر نوجوانوں کو مطالعے کا شوق دلائیں  اور انہیں کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کریں ۔  جیسا کہ  ان سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی یہ ہوسکتی  ہے (دس منٹ پڑھیں اور کتاب کے مالک ہوں) یا اس کتاب کا ایک حصہ معین کرکے اس  کامعلوماتی مقابلہ منعقد کروائیں ، یا کتاب کا خلاصہ کرنے والوں کے لیے انعامات مختص کریں۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس میدان میں بہت سارے خطبے دینے کی توفیق دی ہے ، جن میں سے کئی خطبے ایک کتاب میں جمع کیے گئے ہیں (في ثقافة الرفض وإصلاح المجتمع)اور بہت سی کتابیں موجود  ہیں جو حسینی کاز کے عصری تقاضوں کو  پیش کرتی ہیں۔  ہمیں امید ہے کہ یہ کتابیں دوبارہ سے چھپ  جائیں گی اور شائع ہوجائیں گی، انشااللہ۔(إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ) (محمد:7).

 

محمد يعقوبي ـ نجف اشرف

24 /ذوالحجة/ 1442

4/8/2021

[1]۔ مفاتيح الجنان: ص 468

[2] - كتاب الفتوح: ج 5 ص 33