یتیم کی خوشی

| |عدد القراءات : 371
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

یتیم کی خوشی

بسمه تعالى

مرجع عالیقدر شیخ یعقوبی نے "امام حسن (ع) یتیم کی خوشی" کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کردیا ہے.

رسول الله (صلى الله عليه واله وسلم)  ماہ مبارک رمضان کے استقبال سے متعلق اپنے خطبے میں ارشاد فرماتے ہیں: (وتحنّنوا على أيتام النّاس يتحنّن على أيتامكم )  لوگوں کے یتیموں سے  ہمدردی کرو تاکہ تمھارے یتیموں کے ساتھ بھی ہمدردی کی جائے۔"

وقال(ص): (انا وكافل اليتيم كهاتين في الجنة إذا اتقى الله عز وجل وأشار بالسبابة والوسطى)                        

آنحضرت (صلى الله عليه واله وسلم)  نے فرمایا:" میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا اگر وہ متقی اور پرہیزگار ہے تو جنت میں ان دو کی طرح ہونگے  اور اپنی شہادت والی انگلی اور درمیانہ انگلی کی طرف اشارہ کیا۔"

کریم اہل  البیت (عليهم السلام) امام حسن مجتبی بن امیرالمومنین (عليهما السلام)  کی ولادت باسعادت-۱۵ رمضان المبارک- کی مناسبت سے،  اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کے سائے میں ، مرجع دینی جناب شیخ محمد یعقوبی نے " امام حسن یتیم کی خوشی "کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہےجس میں تمام انسان دوست ، رفاہی ادارے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام مخیر حضرات کو  اس میں  شرکت کی دعوت دی گئی ہے  جس کا مقصد یتیموں کے چہرے پر مسکراہٹ لانا ہے، ان کے مادی مسایل اور زندگی کی دوسری ضروریات کو حل کرکے ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔اس کےلیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا جائے گا اور یہ سلسلہ پورے ماہ مبارک رمضان میں جاری رہے گا۔

ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اور آپ کوان لوگوں میں سے قرار دے جو اس ماہ مبارک رمضان میں  اللہ تعالی کی خاص مہربانیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جن سے وہ اپنے دین کی نصرت لیتا ہے، بے شک وہ کامیابی  اور توفیق عنایت کرنے والا ہے۔