امام حسن علیہ السلام
امام حسن علیہ السلام
امام حسن علیہ السلام کی خوبصورتی اور حسن بہت ساری چیزوں سےظاہر ہوتا ہے جن میں سے ایک ان کا اسم مبارک ہےجو کہ اللہ تبارک و تعالی کے اسم (المحسن) سے لیا گیا ہے اور خدا وند متعال نے خود ہی یہ مبارک اور خوبصورت نام بطور ایک مستقل وصف کےان کےلیے انتخاب کیا ہے۔اور یہ اللہ تبارک وتعالی کی طرف سے اس بات کی گواہی اور شہادت ہے کہ امام حسن مجتبی علیہ السلام نیکی اور اچھائی کا مجسمہ تھے چونکہ خدا وند کریم کسی کو بھی اس نام اور وصف سے نہیں نوازتا جب تک کہ اس شخص میں یہ وصف سو فیصد موجود نہ ہو، جیسا کہ ان کی نیکی اور اچھائی، ان کا حسن، اللہ تعالی کی طرف لوگوں کو بلانے ، انہیں وعظ و نصیحت کرنے اور ان کی رہنمائی کرنےکے طریقے میں نظر آتا ہے۔وہ اللہ تعالی کے اس قول کے اتم اور اکمل مصداق ہیں: (ادْعُ إِلِى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ) ."آپ اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ دعوت دیں اور ان سے اس طریقہ سے بحث کریں جو بہترین طریقہ ہے۔"