شیخ محمد جواد المہدوی مرحوم کی یاد میں
بسمه تعالى
شیخ محمد جواد المہدوی مرحوم کی یاد میں
نجف اشرف میں آج حوزہ علمیہ نے ایک ایسی شخصیت اور استاد کو کھویا ہے جو کہ محنت، تحصیل علم،دقت اور طالبعلموں کے فایدے کےلیے ثابت قدمی میں شہرت رکھتے تھے۔ اس حوالے سےمیں انہیں پچھلےتیس سال سے جانتا تھا جب ہم نجف کی دینی یونیورسٹی میں مرحوم حجت السلام سید محمد کلانتر(قدس سره) کے زیر اہتمام تھے۔ انہوں نے علم کے تمام مراحل تدریس کیے یہاں تک کہ درس خارج بھی پڑھایا۔
جو بھی ان سے ملا ہے وہ انہیں دوسروں کے ساتھ انکساری اور تواضع سے پیش آنے اور مد مقابل کے احترام کرنے والے کے طور پر جانتا ہے اگرچہ مد مقابل کو ئی بچہ ہی کیوں نہ ہو۔اسی طرح وہ لوگوں کی ضروریات خاص طور پر دینی طلاب کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشہور تھے۔وہ محبت کرنے والے تھے۔وہ حسن معاشرت میں بھی بہترین شہرت کے حامل تھے۔ مراجع کی ایک بڑی تعداد ان سے محبت کرتی تھی۔
ان کی اچانک جدائی ان کے ساتھیوں، شاگردوں اور ان کے جاننے والوں کےلیے درد و الم کا سبب بنی۔اللہ تعالی انہیں غریق رحمت کرے ۔انہیں تازگی اور خوشی عنایت فرمائے اور انہیں اپنے اولیاِِء محمد و أهل بيته الطيبين الطاهرين (صلوات الله عليهم أجمعين) کے ساتھ محشور فرمائے۔
محمد اليعقوبي
رجب 144217
2/3/2021