استجابت دعا کے لیئے پہلی محرم کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں یاد دہانی۔

| |عدد القراءات : 634
استجابت دعا کے لیئے پہلی محرم کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں یاد دہانی۔
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

استجابت دعا کے لیئے پہلی محرم کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں یاد دہانی۔

 بسمہ تعالی

 

استجابت دعا کے لیئے پہلی محرم کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں یاد دہانی۔

 

شیخ صدوق نے کتاب المجالس اور عیون الاخبار میں اپنی سند کے ساتھ ریان بن شبیب سے روایت کی ہے (اس نے کہا: میں پہلی محرم کے دن امام رضا (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہوا تو امام نے فرمایا: اے ابن شبیب کیا تم نے روزہ رکھا ہے؟ میں نے کہا: نہیں، پس امام نے فرمایا: بے شک یہ وہی دن ہے جس میں زکریا (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں دعا مانگی اور کہا: (قَالَ رَبِّ ھبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ)

"کہا: پروردگارا! مجھے اپنی عنایت سے صالح اولاد عطا کر، یقینا تو ہی دعا سننے والا ہے۔"  (آل عمران: 38)

 

  پس اللہ نے ان کی دعا قبول کی اور ملائکہ کو حکم دیا اور انہوں نے زکریا سے کہا جبکہ وہ محراب میں محو دعا تھے (و ھو قَآئِمٌ یُّصَلِّیۡ فِی الۡمِحۡرَابِ ۙ اَنَّ اللّٰہَ یُبَشِّرُکَ بِیَحۡیٰی)

 "چنانچہ جب وہ حجرۂ عبادت میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے تو فرشتوں نے آواز دی: اللہ تجھے یحییٰ کی بشارت دیتا ہے" (آل عمران: 39)

 

لہذا جس نے اس دن روزہ رکھا اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کی تو خداوند اس دعا قبول کرتا ہے جس طرح زکریا کی دعا قبول کی)

(وسائل الشیعہ: 469/10)

 

لہذا ہم مومنین اور مومنات سے یہ امید کرتے ہیں کہ پہلی محرم کو بروز جمعہ روزہ رکھیں اور جہاں تک ممکن ہے خداوند متعال کی بارگاہ میں توسل کریں تاکہ ان کی حاجات پوری ہوجائیں، جن میں سر فہرست ہمارے مولا وآقا امام صاحب العصر والزمان (علیہ السلام) کے ظہور میں تعجیل اور ان کی حفاظت، نصرت اور تائیید کی دعا ہے، اور یہ کہ خدا ہمیں ان کے انصار اور مدافعین، اور نبی اور اس کے اہل بیت معصومین (صلوات اللہ علیہم اجمعین) کی شفاعت پانے والوں میں شامل کرے۔

 

اس دعوت کو قبول کرنے اور اپنی رائے دینے کے لیئے مندرجہ ذیل لنک میں جاکر "ہاں" کو منتخب کریں۔

https://t.me/yaqoobioffice/4722