کرونا وائرس دنیا کو بدل رہا ہے اور اسے دوبارہ تشکیل دے رہا ہے
30/06/2020 21:25:00 |
9/ذي القعد/1441|عدد القراءات : 893
کرونا وائرس دنیا کو بدل رہا ہے اور اسے دوبارہ تشکیل دے رہا ہے
۔ اس وائرس نے قرآن کریم کی اس آیت مبارکہ کی حقیت کو کشف کیا ہے: (مثل الذين اتخذوا من دون الله أولياء كمثل العنكبوت اتخذت بيتاً وإن اوهن البيوت لبيت العنكبوت) (العنكبوت\41) ." ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا حمایتی بنا رکھے ہیں مکڑی کی سی مثال ہے، جس نے گھر بنایا، اور بے شک سب گھروں سے کمزور گھر مکڑی کا ہے، کاش وہ جانتے۔"
کرونا وائرس نے عالمی طاقتیں جو اپنے آپ کو سپر پاور کہتی تھیں ،جن کو اپنی مادی قدرت پر اتنا غرور تھا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ کوئی چیز اس دنیا میں ان کی طاقت اور قدرت کے دائرے سے باہر نہیں،ان کو ذلیل و رسوا کردیا اور سب کے سب اس کے سامنے بے بس نظر آئیے۔ ان کی فوجیں ، بیڑے ، اور ٹیکنالوجی جو انہوں نے اسٹار وار کے ساتھ ساتھ زمین کے لئے تیار کی ہے وہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں۔ اس وائرس نے ان اقوام کو مجبور کردیا ہے کہ وہ لوگوں کے خلاف فوجی ہتھیاروں اور جارحیت پر خرچ ہونے والے اموال کو ، صحت کی خدمات اور لوگوں کی مدد کرنے میں خرچ کریں، جیسا کہ اس وائرس کی وجہ سے وہ ساری کانفرنسز کینسل ہوگئیں جن کے انعقاد کا مقصد کمزور اقوام پر ظلم کرنے اور ان کے مال و متاع کو لوٹنے کے منصوبے تیار کرنا تھا۔