کرونا وائرس دنیا کو بدل رہا ہے اور اسے دوبارہ تشکیل دے رہا ہے
30/06/2020 21:14:00 |
9/ذي القعد/1441|عدد القراءات : 458
کرونا وائرس دنیا کو بدل رہا ہے اور اسے دوبارہ تشکیل دے رہا ہے
۔ اللہ تعالی اور اس کی مخلوق کے درمیان یہ محبت کا ایک ایسا خوشگوار رشتہ ہے جس کی بنیاد اور اساس اللہ تعالی کی رحمت ہے،اگرچہ یہ یکطرفہ ہے خداتعالیٰ کی طرف سے کیونکہ انسان اس دوستی کی قدر نہیں کرتا ہے اور اسے اس کا حق نہیں دیتا ہے [4] جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہوا ہے: {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} [الأنعام : 91]" اور انہوں نے اللہ کو صحیح طور پر نہیں پہچانا۔" لیکن اللہ تعالی کھبی کسی مصلحت کی خاطر انسان کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہے ، جب وہ اپنی حفاظت نہیں کرتا تو فرشتے جو کہ اس کی حفاظت پر مامور ہیں اس پر سے اپنے ہاتھ اٹھالیتے ہیں اور یہ تب ہوتا ہے جب انسان سرکشی اورعصیان میں حد سے آگے نکل جاتا ہے اور اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ دوسروں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے،تو پھر اللہ تعالی اس کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنے کےلیے اپنے حال پر چھوڑ دیتا ہے تاکہ اس کے ہوش و حواس ٹھکانے آجائیں اور جو کچھ اس نے بگاڑا ہے اسے ٹھیک کردے۔.