مرجع عالیقدر یعقوبی: انسانی امداد امام مہدی (علیہ السلام) کی نیابت میں پیش کریں۔

| |عدد القراءات : 477
مرجع عالیقدر یعقوبی: انسانی امداد امام مہدی (علیہ السلام) کی نیابت میں پیش کریں۔
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

مرجع عالیقدر یعقوبی: انسانی امداد امام مہدی (علیہ السلام) کی نیابت میں پیش کریں۔


بسمہ تعالی
انسانی امداد امام مہدی (علیہ السلام) کی نیابت میں پیش کریں۔
بہت سارے نیک اور نیکی کو پسند کرنے والے مومنین نے محتاج اور صحتیاب ہونے والے مریض اور محدود وسائل رکھنے والے افراد، جنہیں کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے نقصان پہونچا، کے درمیان نقدی ومالی امداد اور کھانے پینے کا راشن تقسیم کیا۔ یہ ایک عظیم انسانی عمل ہے، خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو قبول فرمائے اور اجر عظیم عطا کرے (إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا) [الكهف:30] (وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) [البقرة: 195] (إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ) [الأعراف: 56]
اور رضاکار افراد اور خیراتی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا یہ عمل مرجعیت اور انکی گزارشارت کی خاطر ہے اور یہ ایک ایسا سلوک ہے جو انکی اطاعت اور باہوش مرجعیت سے تعلق کی نشاندہی کرتا ہے جو انکی مادی اور معنوی حوالے سے مدد کرتی ہے۔
لیکن جو عمل امام مہدی (ہماری جانیں ان پر فدا ہوں) کے نام سے ہو وہ خدا کی قربت اور حصول برکات کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ بے شک وہ (ع) منبع عطا ہیں، اگر انکا وجود مبارک نہیں ہوتا تو زمین اپنے اہل سمیت تباه ہو جاتی۔ اور انکے لطف سے ہى ہمیں خیرات ملتی ہیں۔
کیا ہم یہ دعا نہیں کرتے کہ خدا ہمیں ان افراد میں سے قرار دے جو امام مہدی (علیہ السلام) کی حاجت روائی کی کوشش کرتے ہیں، اور بے شک ان کے دوستدار اور پیروکار مومنین کی حاجت روائی کی خاطر کوشش کرنا خود ان (صلوات اللہ علیہ) کی حاجت روائی کرنے کے مصادیق میں سے ہے چونکہ یہ عمل ان کی ذمہ داریوں میں سے ہے، پس کوشش کریں کہ آپکی نیت انکے پیروکاروں کی مدد میں انکی (ع) نیابت ہو۔ اور جسے آپ امداد پہونچاتے ہو اس کے سامنے یہ بات ذکر کرو تاکہ مسلمان کا دل اپنے امام اور ولی امر سے جڑ جائے، اور یہ احساس کرے کہ اس کا امام منتظر اس کی نسبت اپنی زمہ داری انجام دے رہے ہیں، اور اگر کوئی تقصیر حاصل ہوتی ہے تو وہ ہماری تقصیر ہے۔ اور اس عمل میں ہمارے امام منتظر (علیہ السلام) کی نصرت، ان کا دفاع اور ان علیہ السلام کی غیبت میں عدم فائدہ کے شبہہ کا رد ہے۔
مرجع عالیقدر جناب محمد یعقوبی
22/شعبان/1414
16/4/2020م