فرانس کی نا امنیت سے مغرب ( west) عبرت حاصل کرے۔

| |عدد القراءات : 797
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

فرانس کی نا امنیت سے مغرب ( west) عبرت حاصل کرے۔
جناب شیخ (یعقوبی) نے مغربی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ فرانس میں تین ہفتوں سے جاری ناامنیت سے درس اور عبرت حاصل کرے۔ اور حکومت نے کارفیو کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے فرانس کی عوام پریشان ہے اور یہ محسوس کررہی ہے کہ وہ حالت جنگ میں ہے۔
ان حادثات نے مغربی معاشرے میں پائے جانے والے بڑے تناقضات، طبقاتی امتیاز، عدم مساوات، اور سیاسی قیادتوں کا اپنی عوام کا مفاد، انکی خوشی کے لیئے کام کرنے میں عدم دلچسپی، اور بلا جواز غلط فیصلے کرنے، جسیے حکومتی سکولوں میں حجاب پر پابندی لگانا، کو کشف کیا ہے۔
ان تمام عوامل نے فرانس كى عوام کو غیض وغضب میں ڈال دیا ہے۔اور اس مشکل سے باہر آنے کی فرصت پانے سے پہلے ہی لاوہ کی طرح پھٹ گئی جسكا اثر بہت سارے یورپی ممالک جیسے جرمنی، بلیجیم، ہالینڈ اور بریطانیہ، تک پھیل گیا۔
اور مغربی تعلیم یافتہ افراد اور مفکرین نے حکومت کی طرف سے ان اجتماعی مشکلات کا حل نکالنے کی ناکامی، اور اصل مشکل کو چھوڑ کر امنی اور سیاسی حل پر اکتفاء کرنے پر اپنی نگرانی کا اظہار کیا ہے۔
بتحقیق یہ مغربی تمدن کے مستقبل کے لیئے ایک چلینج ہے۔ جبکہ خود انہوں نے اعتراف کیا ہے - جس طرح مغربی اخباروں نے نقل کیا ہے- کہ آئیندہ مستقبل مسلمانوں کا ہے جن کے پاس اجتماعی مضبوط روابط، اچھا اخلاق، اور اعلی انسانی نمونے ہیں۔ اور حمد وثنا ہے خدا کے لیئے جس نے اپنے دین کی طرف ہدایت کی۔

* مجلہ صادقین کے عدد نمبر (34) كے پہلے صفحے ميں نشر کیا گیا ہے، جو 28 شوال 1426، بمطابق 1دسمبر 2005 کو صادر ہوا ہے ۔