کیٹرینا طوفان (Hurricane Katrina) سے درس اور عبرت
کیٹرینا طوفان (Hurricane Katrina) سے درس اور عبرت
امریکن یونائیٹڈ سٹیٹس کے جنوب مشرق میں واقع تین شہر بروز پیر، بتاریخ 29/8/2005 کو تباہ کن کیٹرینا طوفان کی زد میں آگئے۔ جسکی وجہ سے بڑا جانی ومالی نقصان ہوا، اور اس کا اندازہ ایک سو ارب ڈالر لگایا گیا۔ اور سب سے بڑی پریشانی اس وقت مردہ اجسام کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے مخلتف امراض اور وباووں كا پھیلنا ہے۔۔ اور کئی شہر ۔ (خصوصا ریاست اریزونا (Arizona) کا شہر اورلیانز ( (Orleans) فاسد پانی کی لپیٹ میں ہیں اور انسانی خدمات بند ہوگئی ہیں۔ ہمیں انسانی جانوں کے نقصان پر بہت دکھ ہوا بالخصوص وہ لوگ سياه رنگ (black) اور فقیر ہیں جن کے پاس دوسرے شہروں میں منتقل ہونے کے لیئے کرایہ نہیں ہے یا ان کا کوئی رشتہ دار نہیں جس كےپاس وہ پناہ لے سکیں، یا ان کے پاس صرف ان کا گھر اور سامان ہے جسے وہ چھوڑ کے جانے سے گھبراتے ہیں۔ اور جہاں تک امیر اور ثروتمند لوگوں کہ بات ہے تو انہوں نے اپنے لیئے نجات کے کئی راستے نکال لیئے ہیں۔
اس حادثے نے -جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ یونائیٹڈ سٹیٹس کو نشانہ بنانے والے طوفانوں میں سب سے بڑا طوفان ہے- ہميں کئی سبق سكهائے ہیں جن سے عبرت حاصل کرنا اور استفادہ کرنا واجب ہے:
1۔ ان مستکبر ممالك ، جو دعوی کرتے ہیں کہ وہ دنیا میں واحد بڑی طاقت ہیں کی کمزوری اور ضعف كا ظاہر ہونا، جن پر خدا وند کا یہ قول صدق كرتا ہے:
تعالى (مَثَلُ الذينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللهِ أوْلِيَاءَ كَمَثَلِ العَنكبُوتِ اتَّخَذَتْ بَـيتاً وإنَّ أوهَنَ البُيوتِ لَبيتُ العَنكبوتِ لَو كانُوا يَعلَمُون).
اور حق، عدل اور اصول کو چھوڑ کر اسلحہ کے زور پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کرتے ہیں، پس آپ دیکھتے ہیں کہ وہ اپنی سابقہ تیاری کے باوجود اس طوفان کو روکنے میں عاجز نظر آتے ہیں۔ چونکہ اس نے اپنے راستے میں آنے والے کئی شہروں کو نشانہ بنایا۔
اس (تیاری) کے باوجود اس نے بڑی تباہی مچا دی اور امریکی متحدہ ریاستوں کو خطرناک نتائج میں ڈال کر انہیں انکی کمزور حيثيت دكها دى۔
2۔ امریکی ریاستوں کے حکمرانوں کا انسانی اقدار سے خالی ہونا۔ چونکہ تحقیقات کے مطابق امریکی ادارے کو طوفان کے سبب حاصل ہونے والے نقصانات کے بارے میں معلوم تھا اور یہ ان کے لیئے کوئی حیرت زدہ بات نہیں تھی۔ لیکن اس کا خیال تھا کہ پسماندہ ریاست کے ساکنین- جس میں اکثریت سياه رنگ اور کمزوروں کی ہے- اس حادثے سے بچنے کے لیئے اموال خرچ کرنے کے مستحق نہیں ہیں، اسی لیئے اقدام کرنے میں سستی کی۔ اور یہ انسانی اقدار اور اصول -جن پر مغربی تمدن ایمان رکھتی ہے اور اس کا اعلی نمونہ یونائیٹڈ سٹیٹس- کے لیئے ایک خطرناک علامت ہے۔
3۔ اجتماعی ترکیب کی کمزوری اور امریکی معاشرے میں بے راہ وروی۔
صرف طوفان کے آنے، اس کی وجہ سے نظام کا درہم برہم ہونے، اور حکومت کا منظر عام سے غائب ہونے کی وجہ سے چوری اور قتل کے گروہ پھیل گئے اور سياه رنگ لوگوں نے سفید رنگ افراد کے ساتھ اپنا حساب کتاب چکانا شروع کیا، اور سفید پوستوں (white) کی طرف سے ہونے والے ظلم وستم اور محرومیت کے بارے میں اپنا شعور آشکار کیا، جسکی وجہ سے حکومت اضافی فورسزز (forces)بھیجنے پر مجبور ہوگئی اور ضرورت کے وقت فائرنگ کی اجازت دے دی۔
*صادقین، عدد نمبر (31) کے پہلے صفحے میں نشر کیا گیا جو 11 شعبان 1426، بمطابق 15 ستمبر 2005 کو صادر ہوا ہے.