اہل سنت بھائیوں کی مقدسات کو برا بھلا کنہے کے بارے میں استفتاء
اہل سنت بھائیوں کی مقدسات کو برا بھلا کنہے کے بارے میں استفتاء
بسمہ تعالی
مرجع دینی آیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی (خدا آپ کا سایہ بلند رکھے)
جناب شیخ محترم! امام محمد جواد علیہ السلام کی شہادت کے دن جوانوں کا ایک گروہ گھروں سے نکلا اور اہل سنت بھائیوں کی مقدسات کو برا بھلا کہنے لگا۔ پس آپ جناب عالی کی اس بارے میں کیا رائے ہے اور امت اسلامیہ کو کیا نصیحت کرتے ہیں؟
بسمہ تعالی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ بیوقوفی ہے اور جاہلانہ فعل ہے جس کا اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں، اور بعید نہیں کہ اس کے پیچھے کچھ ایجنڈے ہوں اور طرفین کو اس کام پر ابھارتے ہوں، پس مسلمانوں کے تمام فرقے ان تاریک فتنوں کی طرف متوجہ رہیں۔ بیشک ہم نے کچھ عرصہ پہلے ایک خطاب (شیطانی منصوبے جو اس علاقے کے لیئے تیار کیئے گئے ہیں) میں اس طرف توجہ دلوائی ہے۔ اور قوموں کو اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔
محمد یعقوبی
7 ذی الحجہ/ 1434