دینی مرجع یعقوبی: ہر اس چیز سے منع کرتے ہیں جو تفرقہ اور اختلاف کا باعث بنتی ہے۔

| |عدد القراءات : 613
  • Post on Facebook
  • Share on WhatsApp
  • Share on Telegram
  • Twitter
  • Tumblr
  • Share on Pinterest
  • Share on Instagram
  • pdf
  • نسخة للطباعة
  • save

دینی مرجع یعقوبی: ہر اس چیز سے منع کرتے ہیں جو تفرقہ اور اختلاف کا باعث بنتی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دینی مرجع یعقوبی: ہر اس چیز سے منع کرتے ہیں جو تفرقہ اور اختلاف کا باعث بنتی ہے۔

مرجع دینی آیت اللہ العظمی جناب شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ)

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

وقتا فوقتا ایسے لوگ سامنے آتے ہیں جو دینی رموز (نشانیوں) کی توہين کرتے ہیں۔ جناب عالی کا اس بارے میں کیا موقف ہے؟

بسمہ تعالی

وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ:

اس فعل کے بارے میں ہمارا موقف بالکل صریح اور واضح  ہے۔ جس طرح ہم نے کئی بیانات اور مختلف مناسبتوں میں اس فعل سے منع کیا ہے۔ اور یہ کام ائمہ معصومین (علیہم السلام) کی سیرت اور اپنے شیعوں کے لیئے بیان کردہ ارشادات کے منافی ہے، اور کوئی شک نہیں کہ یہ فعل تفرقہ، اختلاف، دشمنی اور لڑائی جھگڑے کا باعث بنتا ہے، اور بتحقیق خداوند متعال نے اپنے اس قول میں اس سے منع کیا ہے : ((وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ)  (الانفال/46(  " لڑائی جھگڑا مت كرو ناكام ہو جاؤگے"

اور ان دو فرقوں کے درمیان مشترکات جس قدر زیادہ ہونگے اتنا ہی انکی رعایت کرنا لازمی ہے۔ اور اگر اتنے سارے مشترکات ہماری صفوں میں اتحاد پیدا کرنے سے عاجز ہو جائيں تو پس ہمارا مشترکہ دشمن ہی ہمیں ایک کرے جو  ہم میں سے نہ تو  کسی مومن کے حق میں قرابتداری کا لحاظ کرتا ہے  اور نہ عہد کا اور ہماری پاک ترین مقدسات کی  توہین کرنے اور عظیم محرمات کا ارتکاب کرنے سے نہیں ڈرتا۔

واللہ المستعان علی ما تصفون۔ (جو کچھ آپ کہ رہے ہیں اس میں خدا ہی معین ومددگار ہے)۔ 

 

محمد یعقوبی

15/ ج2/ 1436

5/4/2015