اساسى | | رسالہ عمليہ | باب روزہ
باب روزہ

شارك استفتاء

باب روزہ

مقدمہ

انسان کےتکامل کے راستہ کی طرف سفر کرنے کے لیے،روزہ مہم ترین وسیلہ ہے جسے اللہ تعالی نے مقرر فرمایاہے ،خداوند نے فرمایا:

 وَاسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاْۃِ ۔روزہ صبر کے روشن ترین مصادیق میں سےہے۔

جب انسان  خود پر اللہ تعالی کی حکومت اور تاثیر کوپیداکرتاہے اور دوسروں  کے تسلط سےخود کو  آزاد سمجھتاہے تو اُس کے لیے تکامل ثابت ہوجاتاہے،ان مؤثرات میں سے اہم نفس (امارہ)ہے جو انسان کو    شہوتوں کی طرف مائل کرتاہے اور ان شہوتوں کی آواز پر لبیک کہنے کو کہتاہے ،جب تک انسان اس دنیامیں زندہ و سلامت ہے ،اپنے نفس پر کنٹرول کرئے ،انسان اچھائی اور برائی کے درمیان گھرا رہتاہے ،اس پر غلبہ پاناہی انسان کے لیے جہاد اکبر ہے ،یہ انسان کو کمال کی بلندیوں پر لےجاتاہے،اور وہ صالحین کے ساتھ ملحق ہوجاتاہے اور یہ بہترین دوست ہے۔

روزہ بہترین مددگار اور اسلحہ ہے کیونکہ یہ انسان کے ارادہ کو قوی کرتاہے،انسان کو محسوس کی جانے والی لذتوں سے ،بےجاکھانے ،پینے اور جماع وغیرہ کی حاجتوں سے روکتاہے ،جب  انسان اپنے ارادہ کو قوی کرلیتاہے تو دنیا کی رعنائیاں کمتر دکھنے لگتی ہیں اور وہ دوسرے تمام امتحانات میں کامیاب ہوجاتاہے ،بشرطیکہ وہ روزے کی ان روحانی جوانب کی طرف متوجہ ہو۔

روزے کے احکام اورآداب ہیں، جن کو فقہ  اور اخلاق کی کتابوں میں ذکرکیاگیاہے،اس کی روحانی  ومعنوی اور اجتماعی و معاشرتی  جوانب  میں سے بہت زیادہ کی طرف میں نے   کتاب(شھررمضان والعید بین احکام الشرع وتقالیدالعرف)میں اشارہ کیاہے ،یہ کتاب کئی سال پہلے چھپ چکی ہے، جس کی طرف رجوع کیاجاسکتاہے۔

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جوانسان کو پورے ماہ رمضان میں،طلوع فجر سے لے کر مغرب تک چند ایسی چیزوں کے استعمال سے روکتا ہے ،جن کےاستعمال سے شریعت میں قربۃً الی اللہ  منع کیا گیا ہے۔

مسئلہ 302:مغرب سے مراد:نظر کے افق سے سورج کی قرص (ٹکیہ) کا غروب کرجانا ،بشرطیکہ کوئی طبیعی  مانع موجود نہ ہو ،احوط ہے کہ  حمرہ مشرقیہ کے سر سے گزر  جانے کا  اطمینان کےساتھ انتظار کیاجائےتاکہ کنفرم ہوجائے کہ افطار کاوقت ہو گیا ہے یا نماز کے وقت کے داخل ہونے کاانتظار کیاجائے،جس نماز کو افطار سے پہلے پڑھنا  مستحب ہے۔

اس بحث کی روشنی میں ،جو شخص سورج کی قرص کے  غائب ہوجانے کے بعد اور مذکورہ علامت کے تحقق سے قبل ،جہالت کی وجہ سے یا تقیہ کی وجہ سے یا اشتباہ کی صورت میں اپنے روزہ کو افطار کردے تو اُس پر روزے کی قضاء واجب نہیں ہوگی۔

 

1 2
المجموع: 11 | عرض: 11 - 11

دفتر مرجع عالیقدر

شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) -اپنا استفتاء ارسال کیجیئے

نجف اشرف